بی سی سی آئی کے چیئرمین جگموہن ڈالمیا کا انتقال، صدراور وزیراعظم کا اظہار رنج و غم

کلکتہ۔ ہندوستانی کھیلوں کے سب سے قدآور ایڈمنسٹریٹر اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے چیئرمین جگموہن ڈالمیا کا یہاں اسپتال میں مختصر علامت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 75 برس کے تھے۔

Sep 21, 2015 07:40 AM IST | Updated on: Oct 04, 2015 03:45 PM IST
بی سی سی آئی کے چیئرمین جگموہن ڈالمیا کا انتقال، صدراور وزیراعظم کا اظہار رنج و غم

کلکتہ۔ ہندوستانی کھیلوں کے سب سے قدآور ایڈمنسٹریٹر اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے چیئرمین جگموہن ڈالمیا کا یہاں اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 75 برس کے تھے۔

مسٹر جگموہن ڈالمیا کو جمعرات کی رات دل کا دورہ پڑنے پر کولکتہ کے ڈی ایم برلا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت کل تک مستحکم بتائی جارہی تھی لیکن پھر اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

مسٹر ڈالمیانے اس سال مارچ میں بی سی سی آئی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی تیسری مدت کار سنبھالا تھا لیکن اس کے بعد سے ہی ان کی صحت خراب چل رہی تھی۔ ڈالمیا کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعرات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھاجہاں ان کے سینے میں جمع خون کو صاف کردیا گیا تھا اور کورونری انجیوگرافی کی گئی تھی۔ کل شام تک ڈاکٹروں نے ا ن کی حالت مستحکم بتائی تھی۔

بی سی سی آئی سربراہ کے انتقال سے ہندوستان نے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ نے اپنےقدآور ایڈمنسٹریٹر کو کھودیا ہے۔ بنگلورو میں اتوار کو نیشنل سلیکٹر کمیٹی کی میٹنگ میں بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر ا ور قومی سلیکٹر کمیٹی کے سربراہ سنجیو پاٹل نے ڈالمیا کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی لیکن اس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کے مرنے کی خبر آگئی۔

Loading...

بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے ڈالمیا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی محترمہ ممتا بنرجی نے بھی کہا ہے کہ مسٹر ڈالمیا ایک زبردست ایڈمنسٹریٹر تھے، کھیلوں میں ان کی کافی کمی محسوس کی جائے گی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری ٹھاکر، آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا اور ڈی ڈی سی اے کے نائب صدر سی کے کھنہ نے بھی ڈالمیا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کھیلوں کے سب سے بڑے قدآور ایڈمنسٹریٹر اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے چیئرمین جگموہن ڈالمیا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

صدر جمہوریہ ڈاکٹر پرنب مکھرجی نے مسٹر ڈالمیا کے اچانک انتقال کی خبر پر شدید غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین و پسماندگان کےتئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر ڈالمیا کے پسماندگان کے تئیں اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’خدا آپ کو مصیبت کی اس گھڑی کا سامنا کرنے کی ہمت دے۔‘‘ مسٹر ڈالمیا 75 برس کے تھے۔ انکے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Loading...