بانکا میں نریندر مودی کی ریلی آج، ووٹروں کو کتنا لبھا پائیں گے وزیر اعظم؟

بانکا: وزیر اعظم نریندر مودی کی بانکا میں آج ہونے والی ریلی کو لے کر زور شور سے تیاریاں چل رہی ہیں۔

Oct 01, 2015 09:41 PM IST | Updated on: Oct 02, 2015 08:13 AM IST
بانکا میں نریندر مودی کی ریلی آج، ووٹروں کو کتنا لبھا پائیں گے وزیر اعظم؟

بانکا: وزیر اعظم نریندر مودی کی بانکا میں آج  ہونے والی ریلی کو لے کر زور شور سے تیاریاں چل رہی ہیں۔ خود بی جے پی کے صدر امت شاہ ریلی کی تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سرکاری طور پر یہ وزیر اعظم کی پہلی انتخابی ریلی ہوگی۔ ایسے میں ریلی کی کامیابی کو لے کر بی جے پی حتی المقدور کوشش کررہی ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم سہرسہ، آرا اور بھاگلپور میں ریلیاں کر چکے ہیں۔

پہلے مرحلے کی پولنگ کے تحت 12 اکتوبر کوبانکا میں ووٹنگ ہوگی ۔ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں بانکا میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں بی جے پی کو امید ہے کہ وزیر اعظم کی ریلی سے بی جے پی کے حق میں ماحول سازگار ہوگا اور انتخابات میں اس کا فائدہ پارٹی کو ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کی ریلی کے بعد 3 اکتوبر کو وزیر اعلی نتیش کمار بھی بانکا میں ہی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے الزامات کا جواب دینے کے لئے ہی نتیش نے کچھ اس طرح کا اپنا انتخابی پروگرام بنایاہے۔ بانکا کے بعد وزیر اعظم کی لکھی سرائے میں 5 اکتوبر کو انتخابی ریلی ہوگی۔

Loading...

بی جے پی کے اسٹار پرچارکوں کی 40 افراد کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے سابق لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی ، اداکار سے سیاستداں بنے شتروگھن سنہا، ہیما مالنی، سشما سوراج، نوجوت سنگھ سدھو جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اس میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلی رگھوور داس بھی ہیں۔ بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی میں صرف یہی دو نام فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 243 رکنی بہار اسمبلی کی مدت 29 نومبر کو ختم ہو جائے گی ۔ ریاست میں کل 62779 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 49 سیٹوں کے لئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 12 اکتوبر کو 32 سیٹوں کے لئے دوسرا مرحلہ 16 اکتوبر، 50 سیٹوں کے لئے تیسرا مرحلہ 28 اکتوبر، 55 سیٹوں کے لئے چوتھا مرحلہ یکم نومبرکو ہوگا جبکہ 57 نشستوں کے لئے پانچویں اور آخری مرحلے میں پانچ نومبر کو ووٹنگ ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی 8 نومبر کو ہوگی۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com