کھگڑیا کے نزدیک امرپالی ایکسپریس کے سات کوچ پٹری سے اترے

پٹنہ۔ کٹیہار سے چلنے والی امرپالی ایکسپریس کے سات کوچ آج صبح کھگڑیا ضلع کے پسراہا اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے۔

Dec 20, 2015 09:52 AM IST | Updated on: Dec 20, 2015 11:25 AM IST
کھگڑیا کے نزدیک امرپالی ایکسپریس کے سات کوچ پٹری سے اترے

پٹنہ۔ کٹیہار سے چلنے والی امرپالی ایکسپریس کے سات کوچ آج صبح کھگڑیا ضلع کے پسراہا اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پانچ سلیپر اور دو اے سی کوچ پٹری سے اتر گئے۔ ابھی تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

امرپالی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے اس روٹ کی کئی گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔کٹیہار۔مالدہ جانے والی متعدد ٹرینوں کو پٹنہ کی طرف سے لے چلایا گیا ہے۔اس وجہ سے کئی پسنجر ٹرینوں کو رد بھی کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اپ ٹریک کی پٹری ہی کافی دور تک ٹوٹ گئی ہے۔ وہیں، اس واقعہ سے ٹرین کے مسافر کافی ڈرے سہمے رہے۔ واقعہ کے کافی دیر تک مسافر باہر کھڑے رہے اور کافی پریشان نظر آئے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد برونی اور کٹیہار سے بھی ریسکیو ٹیم بھی روانہ ہو گئی۔ وہیں، اس واقعہ کے بعد سے کٹیہار۔ برونی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

انڈین ریلوے کے ایڈیشنل ڈی جی پی آر انل کمار سکسینہ نے بتایا کہ حادثے میں 7 کوچ پٹری سے اترے ہیں۔ تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سکسینہ نے بتایا کہ آدھی رات میں 1 بجکر 25 منٹ پر حادثہ ہوا۔ کٹیہار اور برونی اسٹیشنوں کے درمیان ہوئے اس حادثے کے بعد ریلیف ٹرین، سینئر افسران اور ڈی آر ایم موقع پر پہنچ گئے۔

Loading...

دوہزار پانچ میں اسی جگہ پر ٹرین حادثہ ہوا تھا، جس میں انجن اور تین کوچ پانی میں گر گئے تھے۔ اس میں ایک  شخص کی موت ہوئی تھی اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ریلوے نے حادثے پر ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں- کھگڑیا کے لئے 06244-222049، مظفر پور کے لئے 0621-2215232 / 33، سونپور کے لئے 06158-222235 اور سمستی پور کے لئے 06274-222613 نمبر ہیں۔

Loading...