سی بی آئی نے چٹ فنڈ گھوٹالہ میں 58 جگہوں پر چھاپے مارے، اب تک 971 کیس درج

کولکاتہ۔ سی بی آئی نے مغربی بنگال کے کروڑوں روپے کے چٹ فنڈ گھوٹالہ کے سلسلے میں ملک بھر میں 58 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

Sep 05, 2015 09:11 AM IST | Updated on: Sep 05, 2015 09:12 AM IST
سی بی آئی نے چٹ فنڈ گھوٹالہ میں 58 جگہوں پر چھاپے مارے، اب تک 971 کیس درج

کولکاتہ۔ سی بی آئی نے مغربی بنگال کے کروڑوں روپے کے چٹ فنڈ گھوٹالہ کے سلسلے میں ملک بھر میں 58 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہا کہ مغربی بنگال میں 29 مقامات پر، اتر پردیش میں 12 مقامات پر، دہلی میں 11، آسام میں تین، مہاراشٹر میں دو اور جھارکھنڈ میں ایک جگہ پر تلاشی کی کارروائی کی گئی۔  سی بی آئی نے چٹ فنڈ گھوٹالہ کے سلسلے میں 971 کیس درج کئے ہیں۔

سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ ایک نجی کمپنی کے ڈائریکٹر پتھی پال سنگھ سیٹھی اور گرراج وششٹھ اور بی سی رائے کی رہائش گاہوں پر بھی تلاشی لی گئی۔

Loading...

فی الحال چٹ فنڈ کے معاملات میں مغربی بنگال کی کئی نچلی عدالتوں میں مقدمے چل رہے ہیں اور سی بی آئی ان کے لئے کولکاتہ میں تین خصوصی عدالتیں چاہتی ہے۔

Loading...