زلزلے کے تیز جھٹکوں سے دہل اٹھا شمال مشرقی ہندستان، 6 ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی

نئی دہلی۔ ملک کے بڑے حصے میں آج علی الصبح تقریبا 4 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے سخت جھٹکے لگے۔

Jan 04, 2016 08:00 AM IST | Updated on: Jan 04, 2016 12:21 PM IST
زلزلے کے تیز جھٹکوں سے دہل اٹھا شمال مشرقی ہندستان، 6 ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی

نئی دہلی۔ ملک کے بڑے حصے میں آج علی الصبح تقریبا 4 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے سخت جھٹکے لگے۔ زلزلے کا سب سے زیادہ اثر شمال مشرقی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔  زلزلے کی وجہ سے چھ  لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز ہند۔ میانمار سرحد پر منی پور کے تیمگلانگ ضلع میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز امپھال سے قریب 33 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کا مرکز زمین کے 17 کلومیٹر اندر بتایا جا رہا ہے۔ زلزلہ کا سب سے زیادہ اثر مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں پر پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور آسام میں زلزلے کے جھٹکے تقریبا ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔ مغربی بنگال میں بھی زلزلے کا سخت جھٹکا محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا اثر بہار اور یوپی تک محسوس کیا گیا۔

Loading...

جس وقت زلزلہ آیا اس وقت زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔ اچانک زمین ہلنے سے دہشت پھیل گئی اور لوگ جس حالت میں تھے اسی حالت میں گھر کے باہر بھاگتے دیکھے گئے۔ کافی دیر تک افراتفری کا ماحول رہا۔ زلزلہ آنے کے بعد امپھال میں بجلی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے۔

این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں گوہاٹی سے منی پور پہنچ چکی ہیں۔ دہلی، چندی گڑھ اور گوہاٹی میں اور مزید ٹیموں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے وزیر اعلی نبام تكی سے بات کی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی منی پور، آسام اور ناگالینڈ کے وزرائے اعلی سے بات کی ہے۔ آسام میں کسی طرح کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔

Loading...