ویڈیو : انتخابی ریلی کے دوران لالو پر گرا پنکھا، ہاتھ میں لگی معمولی چوٹ

موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری اسمبلی حلقہ کے لكھورا میں منعقد انتخابی ریلی میں اسٹیج پر بیٹھے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر آج پنکھا گر گیا جس سے ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹ آئی۔

Oct 16, 2015 05:20 PM IST | Updated on: Oct 16, 2015 08:19 PM IST
ویڈیو : انتخابی ریلی کے دوران لالو پر گرا پنکھا، ہاتھ میں لگی معمولی چوٹ

موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری اسمبلی حلقہ کے لكھورا میں منعقد انتخابی ریلی میں اسٹیج پر بیٹھے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر آج پنکھا گر گیا جس سے ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹ آئی۔

مسٹر یادو راشٹریہ جنتا دل امیدوار ونود شریواستو کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے اسٹیج پر بیٹھے تھے تبھی وہاں لگا پنکھا گر گیا۔ پنکھے کا بلیڈ مسٹر یادو کے ہاتھ اور پاؤں میں لگا ۔جس سے مسٹر یادو کے ہاتھ میں ہلکی چوٹ آئی۔ مسٹر یادو اس وقت چائے پی رہے تھے، پنکھے کا بلیڈ ہاتھ میں لگنے سے چائے ان کے کرتے پر گر گئی۔یہ واقعہ جس وقت پیش آیا ،  اس وقت آر جے ڈی امیدوار ونود شریواستو خطاب کر رہے تھے۔

اس واقعہ سے مسٹر یادو غصے میں آگئے اور انہوں نے وہاں سکیورٹی کو پھٹکار لگائی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر رانا کو فون کر کےشکایت بھی کی۔ مسٹر رانا نے اسٹیج پر بجلی کے نظام کی دیکھ ریکھ کرنے والے الكٹریشين کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

مسٹر یادو نے اس واقعہ پر منتظمین کو بھی جم کر پھٹکار لگا ئی ۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہی نظام ہے، اگر کچھ ہو جاتا تو۔

Loading...

Loading...