منی پور میں سیلاب سے ہزاروں بے گھر،بڑے پیمانے پر بچاؤ کا کام جاری

قومی افتاد سے نمٹنے والے دستے کے جوانوں اور ریاستی حکومت کے افسران نے چندیل ضلع کے جومول میں راحت کا کام جاری رکھا ہوا ہے جہاں بڑے پیمانہ پر چٹانیں گرنے سے سنیچر کو 20 دیہاتی زندہ دفن ہوگئے تھے۔

Aug 04, 2015 07:34 AM IST | Updated on: Aug 04, 2015 07:35 AM IST
منی پور میں سیلاب سے ہزاروں بے گھر،بڑے پیمانے پر بچاؤ کا کام جاری

امپھال۔ قومی افتاد سے نمٹنے والے دستے کے جوانوں اور ریاستی حکومت کے افسران نے  چندیل ضلع کے جومول میں راحت کا کام جاری رکھا ہوا ہے جہاں بڑے پیمانہ پر چٹانیں گرنے سے سنیچر کو 20 دیہاتی زندہ دفن ہوگئے تھے۔

این ڈی آر ایف ٹیم جس نے کل سے کام کرنا شروع کیاتھا ہندوستانی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر کل متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئے تھے اور لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افسران اور پولیس کے ساتھ طبّی ٹیم بھی گئی ہے تاکہ زندہ بچ جانے والوں کی مدد کی جاسکے۔

Loading...

منی پور کے وزیر اعلی او ابوبی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کام کے تعلق سے رابطہ میں ہیں۔ منی پور کی حکومت نے زمین کھسکنے اور سیلاب سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے 5-5 لاکھ روپے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔

Loading...