ملک بھر میں سب سے زیادہ بھکاری مغربی بنگال میں

ملک بھر میں سب سے زیادہ مغربی بنگال میں بھکاری ہیں ،ریاست میں بھکاریوں کی تعداد81,000 کے قریب ہے جب کہ لکشدیپ میں صرف دو خانہ بدوش ہیں ۔

Aug 14, 2015 07:51 AM IST | Updated on: Aug 14, 2015 07:52 AM IST
ملک بھر میں سب سے زیادہ بھکاری مغربی بنگال میں

کولکاتہ، نئی دہلی۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ مغربی بنگال میں بھکاری ہیں ،ریاست میں بھکاریوں کی تعداد81,000 کے قریب ہے جب کہ لکشدیپ میں صرف دو خانہ بدوش ہیں ۔ یہ اعداد و شمار کل راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف وجے سمپلا کے تحریری جواب کے دوران آیا ہے ۔

جواب کے مطابق ملک بھر میں 4,13,670بھکاری ہیں جس میں 2.2لاکھ مرد بھکاری ہیں جب کہ 1.91لاکھ خاتون بھکاری ہیں ۔اس معاملہ میں مغربی بنگال سرفہرست ہے یہاں بھکاریوں کی کل تعداد 81,244ہے ۔اس کے بعد اتر پردیش میں65,835،پھر30,218آندھرا میں اس کے بعد بہار میں 29,723اور اس کے بعد مدھیہ پردیش میں 28,695بھکاری ہے ۔

Loading...

آسام ، منی پور، اور مغربی بنگال میں مرد بھکاریوں سے کہیں زیادہ خواتین بھکاریوں کی تعداد ہے ۔جب کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھکاریوں کی تعداد بہت ہی کم ہے ۔حکومت کے ریکارڈ کے مطابق لکشدیپ میں صرف دو بھکاری ہیں ،ددرا نگر حویلی، دمن ، دوئی اور انڈومان و نکوبار جزیرہ میں باالترتیب 19،22اور 56بھکاری ہیں ۔جب کہ دہلی میں 2,187بھکاری ہیں اس کے بعد چنڈی گڑھ میں 121بھکاری ہیں ۔شمال مشرقی ریاستوں میں سب سے زیادہ آسام میں سب سے 22,116بھکاری ہیں جب کہ سب سے کم میزروم صرف 53بھکاری ہیں ۔  وزیر نے کہا کہ بھیک کے خلاف حکومت قانون سازی پر غور کررہی ہے ۔

Loading...