اڑیہ زبان کے مشہور شاعر جینت مہاپاترا بھی پدم شری اعزاز لوٹانے کے خواہاں

بھونیشور۔ ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے واقعات کی مخالفت میں اڑیہ زبان کے مشہور شاعر جینت مہاپاترا نے بھی اپنے پدم شری اعزازکو لوٹانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Nov 23, 2015 12:03 PM IST | Updated on: Nov 23, 2015 12:04 PM IST
اڑیہ زبان کے مشہور شاعر جینت مہاپاترا بھی پدم شری اعزاز لوٹانے کے خواہاں

بھونیشور۔ ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے واقعات کی مخالفت میں اڑیہ زبان کے مشہور شاعر جینت مہاپاترا نے بھی اپنے پدم شری اعزازکو لوٹانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہیں اس اعزاز سے 2009 میں نوازا گیا تھا۔

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے نام اپنے ایک خط میں مسٹرمہاپاترا نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی آواز صحیح لیکن میری عمر 88 برس کی ہے اور میرے پاس اس مسئلے کے حل کے لئے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے واقعات کے خلاف احتجاج میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ دیئے گئے پدم شری اعزازکو عاجزی کے ساتھ واپس کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ قابل غورہے کہ وہ ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے واقعات کی مخالفت میں اپنا اعزازلوٹانے والے اڑیہ زیان کےپہلے شاعر ہیں۔

Loading...

Loading...