پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ڈالمیا کی آخری رسوم: ممتا بنرجی

کولکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے منتظمین کے درمیان ان کا درجہ بہت بڑا تھا۔

Sep 21, 2015 08:38 AM IST | Updated on: Sep 21, 2015 10:58 AM IST
پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ  ادا کی جائیں گی ڈالمیا کی آخری رسوم: ممتا بنرجی

کولکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے منتظمین کے درمیان ان کا درجہ بہت بڑا تھا۔ وزیراعلی نے یہ اعلان بھی کیا کہ ڈالمیا کی آخری رسوم پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

ممتا نے بی ایم برلا اسپتال، جہاں ڈالمیا کا انتقال ہوا، میں کہا کہ ہم ڈالمیا جی کی آخری رسوم پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کریں گے۔ وہ ایک عظیم شخص تھے۔ مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے بھی ڈالمیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Loading...

Loading...