وہ بہت ہائی پروفائل لوگ ہیں، میں خطرہ مول نہیں لے سکتا: میخائل

گوہاٹی۔ شینا قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات کے درمیان شینا کے بھائی میخائل بورا نے کہا ہے کہ پولیس نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

Aug 27, 2015 10:37 AM IST | Updated on: Aug 27, 2015 10:39 AM IST
وہ بہت ہائی پروفائل لوگ ہیں، میں خطرہ مول نہیں لے سکتا: میخائل

گوہاٹی۔ شینا قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات کے درمیان شینا کے بھائی میخائل بورا نے کہا ہے کہ پولیس نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اگر ممبئی پولیس مجھ سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے تو انہیں گوہاٹی آنا ہوگا، میں اپنے نانا نانی کو نہیں چھوڑ سکتا۔

میخائل نے کہا کہ میں اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ اگر میں یہاں سے گیا تو میرے دوست بھی ساتھ جائیں گے، کیونکہ وہ بہت ہائی پروفائل لوگ ہیں، میں رسک نہیں لے سکتا۔ بتا دیں کہ میخائل نے کل کہا تھا کہ وہ 31 اگست کو کچھ اہم انکشافات کریں گے۔

Loading...

میخائل نے کہا کہ شینا بورا میری بڑی بہن ہے۔ اندرانی میری اصل ماں ہیں۔ میری ماں نے پیٹر مکھرجی سے دوسری شادی کی ہے۔ پیٹر مکھرجی اور ان کے بیٹے سے ریلیشن کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بولوں گا، پولیس کی تحقیقات کے بعد بولوں گا۔

 

Loading...