وزیر اعظم مودی نے 'پرانے زخم' كرید کر نتیش کو بتایا گھمنڈی

سہرسہ۔ سہرسہ کی 'پریورتن ریلی' میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پرانی باتوں کو یاد کر نتیش پر نشانہ سادھا۔

Aug 18, 2015 03:39 PM IST | Updated on: Aug 18, 2015 03:39 PM IST
وزیر اعظم مودی نے 'پرانے زخم' كرید کر نتیش کو بتایا گھمنڈی

سہرسہ۔ سہرسہ کی 'پریورتن ریلی' میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پرانی باتوں کو یاد کر نتیش پر نشانہ سادھا۔ نتیش کو گھمنڈی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسی وجہ سے گجرات حکومت کی طرف سے بھیجی گئی امدادی رقم لوٹا دی گئی تھی۔

مودی کا اشارہ 7 سال پہلے 18 اگست 2008 کو کوسی میں آئے شدید سیلاب کی طرف تھا۔ اس سیلاب کے بعد گجرات حکومت نے امداد کے طور پر بہار حکومت کو 5 کروڑ روپے کی رقم دی تھی جسے وزیر اعلی نتیش کمار نے لوٹا دیا تھا۔

Loading...

مودی نے کہا کہ ایک متکبر شخص عوام کی تکلیف کو کبھی نہیں سمجھ سکتا۔ مودی نے پوچھا کہ جو اس تکبر کو چھوڑ نہیں سکتے کیا ہمیں ان کی حمایت کرنی چاہئے؟

کانگریس، جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے اتحاد پر چوٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جے پرکاش نارائن کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ اندرا گاندھی اور کانگریس نے جے پی کو ایمر جنسی کے دوران جیل میں ڈال دیا۔ مودی نے پوچھا کہ جے پی کی موت کا ذمہ دار کون تھا ؟ انہوں نے کہا کہ 'وہ کانگریس پارٹی ہی تھی۔

مودی نے جے ڈی یو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے جے پی کو جیل میں ڈالا، کچھ لوگ (نتیش حکومت اور جے ڈی یو) انہی کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہیں، کیا یہ جے پی کی وراثت کی توہین نہیں ہے؟

سہرسہ میں بی جے پی کی پریورتن ریلی میں مودی نے کہا، 'جو آج کانگریس کے ساتھ اقتدار میں ہیں، کیا یہ جے پرکاش نارائن کی روح کو امن دے گا؟

مودی نے بہار میں جرائم کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ بہار حکومت کے مطابق جنوری میں سنگین جرائم پر  13,808کیس درج کئے گئے تھے اور 6 ماہ بعد ہی یہ اعداد و شمار بڑھ کر 18,505 پر پہنچ گئے ہیں. مودی نے عوام سے پوچھا کہ آپ بتائیں یہ جنگل راج ہے کہ نہیں؟

اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے آرا میں ریلی سے خطاب کیاتھا جس میں انہوں نے ریاست کو اقتصادی پیکج دینے کا اعلان کر دیا۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ریاست کو سوا لاکھ کروڑ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کے علاوہ 40 ہزار کروڑ روپے کی مدد ریاست کی ترقی کے لئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

Loading...