متنازعہ ٹویٹ پر نتیش کی صفائی، لالو کو نہیں بی جے پی کو کہا سانپ

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے ٹویٹ پر صفائی دی ہے۔

Jul 22, 2015 05:03 PM IST | Updated on: Jul 22, 2015 05:06 PM IST
متنازعہ ٹویٹ پر نتیش کی صفائی، لالو کو نہیں بی جے پی کو کہا سانپ

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے ٹویٹ پر صفائی دی ہے۔ نتیش نے میڈیا سے کہا کہ میں نے لالو کو نہیں بی جے پی کو سانپ کہا تھا۔ غور طلب ہے کہ آج صبح نتیش نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صندل کے پیڑ سے بھلے ہی سانپ لپٹے ہوتے ہیں لیکن اس سے صندل کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نتیش کے اس ٹویٹ کو لالو یادو سے جوڑ کر دیکھا جا رہا تھا۔ ٹویٹ کے بعد ہی ہنگامہ مچ گیا اور یہی کہا جا رہا تھا کہ نتیش نے یہ ٹویٹ لالو کے لئے کیا ہے۔

Loading...

دراصل ایک پروگرام میں ایک شخص نے ٹویٹ کر نتیش کمار سے سوال پوچھا تھا کہ اگر آپ کو بہار انتخابات میں لالو یادو کے ساتھ جیت ملتی ہے اور لالو کی پارٹی کے ارکان صحیح تعداد میں جیت کر آئے تو آپ بہار کو اچھی ترقی والی حکومت دینے میں کیسے کامیاب ہوں گے؟ اسی کے جواب میں نتیش کمار نے ٹویٹ کرشاعرانہ انداز میں یہ جواب دیا کہ صندل کے پیڑ سے بھلے ہی سانپ لپٹے ہوتے ہیں، لیکن اس سے صندل کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس ٹویٹ کے بعد ہنگامہ بڑھتا دیکھ کرخود نتیش نے صفائی دی اور کہا کہ میں نے یہ بی جے پی کے لئے لکھا ہے کہ کس طرح میں نے سالوں تک ان کے ساتھ رہ کر کام کیا، لیکن میرے اوپر بی جے پی کے زہریلی نظریے کا کوئی فرق نہیں پڑا۔

Loading...