راہل کی مغربی چمپارن میں ریلی آج، ندارد رہیں گے لالو اور نتیش

پٹنہ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج مغربی چمپارن میں ریلی سے کریں گے۔

Sep 19, 2015 12:27 PM IST | Updated on: Sep 19, 2015 12:29 PM IST
راہل کی مغربی چمپارن میں ریلی آج، ندارد رہیں گے لالو اور نتیش

پٹنہ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج مغربی چمپارن میں ریلی سے کریں گے۔ راہل کی اس ریلی میں نہ تو آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو شامل ہوں گے اور نہ ہی وزیر اعلی نتیش کمار۔

لالو پہلے ہی وقت نہ ہونے کی وجہ سے راہل کی ریلی میں منچ شئیر کرنے سے انکار کر چکے ہیں، لالو کی جگہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو ریلی میں شامل ہوں گے۔ وہیں، جے ڈی یو نے بھی صاف کر دیا ہے کہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے وزیر اعلی نتیش کمار راہل کی ریلی میں نہیں جا پائیں گے۔

Loading...

جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کیسی تیاگی نے کہا ہے کہ راہل کی ریلی میں پارٹی کی نمائندگی کرنے کی ذمہ داری انہیں دی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ بہار میں جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے 30 اگست کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں سوابھیمان ریلی ہوئی تھی، جس میں لالو، نتیش اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے منچ شئیرکیا تھا۔

Loading...