منی پور میں زمین کھسکنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر سونیا اور راہل کا اظہار ت‏عزیت

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے منی پور میں شدید بارش کے سبب زمین کھسکنے اور تودے گرنےسے ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصانات پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Aug 02, 2015 01:44 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 01:45 PM IST
منی پور میں زمین کھسکنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر سونیا اور راہل کا اظہار ت‏عزیت

نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے منی پور میں شدید بارش کے سبب زمین کھسکنے اور تودے گرنےسے ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصانات پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔ منی پور، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں حالیہ دنوں میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والے جان و مال کے نقصان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے اپنے کانگریسی کارکنوں اور رضاکاروں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے آگے بڑھ کر ہاتھ بٹانے کی اپیل کی ۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئي سی سی) کے اہلکاروں نے بتایا کہ بالخصوص منی پور کے لئے وہاں کی حکومت سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں باز آبادکاری اور راحت رسانی کی سرگرمیاں تیزی سے انجام دینے کو یقینی بنایا جائے اور مستحقین کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ منی پور میں ضلع چنڈیل کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز شدید بارش کے سبب تودے گرنے سے 21 لوگوں کی موت ہوگئي ہے۔

Loading...

Loading...