مغربی بنگال میں بی جے پی فرقہ واریت پھیلارہی ہے :ترنمول کانگریس

کلکتہ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں فرقہ واریت پھیلانے کا بی جے پی پر الزام عاید کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ مالدہ میں ماحول کشیدہ ہے، مگر کنٹرول کے باہر نہیں ہے ، پولس اس معاملے میں صحیح سمت میں جانچ کررہی ہے ۔

Jan 12, 2016 08:21 AM IST | Updated on: Jan 12, 2016 08:21 AM IST
مغربی بنگال میں بی جے پی فرقہ واریت پھیلارہی ہے :ترنمول کانگریس

کلکتہ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں فرقہ واریت پھیلانے کا بی جے پی پر الزام عاید کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے  کہا ہے کہ مالدہ میں ماحول کشیدہ ہے، مگر کنٹرول کے باہر نہیں ہے ، پولس اس معاملے میں صحیح سمت میں جانچ کررہی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ڈیریک اوبرائین نے کہا کہ مالدہ تشدد میں کسی کی ہلاکت ہوئی اور نہ کوئی زخمی ہوا اور پولس نے 10افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

مالدہ تشدد کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی اس واقعہ کے ذریعہ ریاست میں فرقہ پرستی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالوں پرانی تصویریں سماجی ویب سائٹ پر پوسٹ کرکے غیر ذمہ دارانہ عمل کا ثبوت پیش کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالدہ تشدد کے بعد مسلسل بی ج پی اس واقعہ کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ اوبرائن نے کہا کہ چوں کہ اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی کا یہ پرانا ہتھیار رہا ہے ۔مگر بنگال میں انہیں کامیابی نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل کو ترقی کے راستے حل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ساری توجہ ریاست کی ترقی پر ہے اور ہم اپنے اس عہد پر قائم ہیں ۔

Loading...

Loading...