حکومت وقت سے قبل موسم سرما کا اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے : ونکیا

کولکتہ۔ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر ونکیا نائیڈو نے کہاکہ مرکزی حکومت گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) بل منظور کرانے کے لئے پارلیمنٹ کا موسم سرما کا اجلاس وقت سے قبل شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

Sep 13, 2015 11:11 AM IST | Updated on: Sep 13, 2015 11:11 AM IST
حکومت وقت سے قبل موسم سرما کا اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے : ونکیا

کولکتہ۔  پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر ونکیا نائیڈو نے کہاکہ مرکزی حکومت گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) بل منظور کرانے کے لئے پارلیمنٹ کا موسم سرما کا اجلاس وقت سے قبل شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

مرکزی حکومت جی ایس ٹی بل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پاس کرانا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن کی مخالفت کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون سیشن نہیں چل سکا۔ مسٹر نائیڈو نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تعطل ختم کرنے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

Loading...

مرکزی وزیر نے کہاکہ مرکزی حکومت جی ایس ٹی نافذ کرنے کے مقررہ وقت 31مارچ، 2016سے قبل اسے پارلیمنٹ میں منظور کرانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی ایس ٹی بل پر سرکار عام اتفاق رائے بنا لے گی۔ انہوں نے جی ایس ٹی بل پر ترنمول کانگریس کے تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔

Loading...