ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Election:فائرنگ سے متاثرہ پولنگ بوتھ پرووٹنگ پرروک،الزامات پرسی آرپی ایف نے دی وضاحت

الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں ٹی ایم سی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شام 5 بجے تک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وہیں دوسری جانب سی آر پی ایف نے سیتال کوچی میں پیش آئے فائرنگ کے واقع پر اپنا مؤ قف پیش کیاہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ سیتال کوچی میں مبینہ فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک بیان میں ، سی آر پی ایف نے کہا ، "سیتال کوچی میں پیش آئے فائرنگ کے واقعات میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے فائرنگ نہیں کی ہے

  • Share this:
West Bengal Election:فائرنگ سے متاثرہ پولنگ بوتھ پرووٹنگ پرروک،الزامات پرسی آرپی ایف نے دی وضاحت
الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں ٹی ایم سی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شام 5 بجے تک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مرکزی فورسز کی فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد کی ہلاکت کی خبروں کے درمیان الیکشن کمیشن نے سیتال کوچی حلقہ اسمبلی (Sitalkuchi Assembly Constituency)میں  پولنگ پر روک لگادی ہے ۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں ٹی ایم سی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شام 5 بجے تک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضلع انتخابی آفیسر کو اس پورے معاملے پر جانچ کرکے رپورٹ دینے کو کہاہے۔ وہیں دوسری جانب اب اس معاملہ پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی اور نرنمول کانگریس ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔



وہیں دوسری جانب سی آر پی ایف نے سیتال کوچی میں پیش آئے فائرنگ کے واقع پر اپنا مؤ قف پیش کیاہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ سیتال کوچی میں مبینہ فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک بیان میں ، سی آر پی ایف نے کہا ، "سیتال کوچی میں پیش آئے فائرنگ کے واقعات میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے فائرنگ نہیں کی ہے سی آرپی ایف کے جوانوں کو حلقہ اسمبلی سیتال کوچی میں تعینات نہیں کیاگیا تھا اور نہ سیتال کوچی کے کسی اور وارڈس پر سی آر پی ایف کے جوانوں کی تعیناتی عمل میں آئی تھی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی آر پی ایف نے آج کوچ بہار میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ صبح ایک اور موت واقع ہوئی۔ سی آر پی ایف میری دشمن نہیں ہے ، لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک سازش کی جارہی ہے اور آج کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ سی آر پی ایف نے قطار میں کھڑے ووٹروں کو مار ڈالا ہے ،انہیں اتنا حوصلہ کہاں سے ملتاہے؟ بی جے پی کو معلوم ہے کہ وہ ہار چکے ہیں ، لہذا وہ ووٹروں اور کارکنوں کو مار رہے ہیں۔ممتا بنرجی نے  مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے

ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں دعویٰ کررہی ہے کہ مرنے والے کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ بہار ضلع کے سیتال کوچی اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں اس کے پانچ ورکروں کی موت ہوگئی ہے ۔ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور لوگوں کے جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔


ذرائع کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسیس نے فائرنگ کی ہے۔پولس ذرائع نے مرنے والوں کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کو ظاہر نہیں کیا ہے ۔12بجے تک 38 فیصد پولنگ ہوچکی تھی۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت آنند برما کے طور پر ہوئی ہے ۔مرنے والے کی لاش پٹھان ٹولی علاقے کے بوتھ نمبر 85کے باہر لاش پڑی ہوئی تھی۔دونوں پارٹیاں دعویٰ کررہی ہے کہ برمن کا تعلق اس کی جماعت سے ہے تاہم اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولس اور ریف کو تعینات کردیا گیا ہے ۔اس کے بعد ہی بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔پہلے مرکزی فورسیس نے لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشرکرنے کی کوشش کی۔اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔الیکشن کمیشن نے اس پورے معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔

مرکزی فورسیس نے دعوی کیا ہے کہ اچانک 300 سے 400 افراد کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دونوں طرف سے جاری جھڑپ کوکو روکنے کے لئے مرکزی فورسیس کو خود دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔مغربی بنگال پولیس نے بتایا کہ ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جب کہ تین افراد کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منیرالز مان ، حمید میاں ، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پرہوئی ہے۔ڈپٹی الیکشن کمشنر کاسودیپ جین نے چیف انتخابی افسر کو بلایا۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہا کہ برمن کا تعلق بھی اسی پارٹی سے ہے اور جس وقت بی جےپی کے لوگوں نے حملہ کیا ۔اس وقت مرکزی فورسیس نہیں تھی۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 10, 2021 03:07 PM IST