ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، ممتا بنرجی پر 24 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم چلانے پر پابندی

EC imposes ban on Mamata Banerjee's Campaigning: ممتا بنرجی کے انتخابی تشہیر پر روک لگانے کے بعد ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے آج کے دن کو جمہوریت کے لئے سیاہ دن بتایا ہے۔

  • Share this:
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، ممتا بنرجی پر 24 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم چلانے پر پابندی
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، ممتا بنرجی پر 24 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم چلانے پر پابندی

 کولکاتا: الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی پر اگلے 24 گھنٹے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عاید کردی ہے۔ یہ پابندی آج رات 8 بجے سے کل رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دو معاملوں میں ممتا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے الزام عاید کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسرے مرکزی فورسیس کے خلاف بیانات دینے کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس دیا تھا۔

ممتا بنرجی نے ان دونوں معاملے میں نوٹس کا جواب دیا تھا۔ وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ کمیشن کسی اور اشارے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مرکزی فورسیس کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے اشارے پر مرکزی فورسیس کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو ڈرایا جارہا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ممتا بنرجی کو 6 اور7 اپریل کو جو نوٹس دیئے گئے تھے، ممتا بنرجی نے اپنے جواب سے مطمئن نہیں کرسکی ہیں ۔ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ میں تین ریلیاں کرنے والی تھیں مگر اب نہیں کرسکیں گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 12, 2021 08:57 PM IST