خستہ حال پاکستان کی مدد کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی، جانئے RAW کے سابق سربراہ کو ایسا کیوں لگتا ہے؟

Youtube Video

را (RAW) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ، 'مجھے لگتا ہے کہ مودی جی اس سال پاکستان کی مدد کریں گے۔ کوئی اندرونی معلومات نہیں ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    کولکاتہ۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے آخر میں کسی وقت پاکستان کی طرف امن کا ہاتھ بڑھائیں گے اور گزشتہ چند ماہ سے جاری سیاسی اور معاشی بحران سے جوجھ رہے پڑوسی ملک کی مدد کریں گے۔

    دولت نے ہندوستان کے نئے ساتھی امریکہ کے بہت دور ہونے اور ہمارے پروسیوں کے کہیں نزدیک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی انتباہ دیا کہ ایران۔روس، چین کا ایک طاقتور اتحاد تیار ہورہا ہے۔
    ’پاکستان سے بات کرنے کے لیے ہر بار بہتر وقت آتا ہے‘

    را (RAW) کے سابق ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ہر وقت‘‘ پاکستان سے بات کرنے کا بہتر وقت آتا ہے۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں سے رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے عوامی رابطوں کے ساتھ بات چیت کو کھلا رکھا جائے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ دولت نے را کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے دور میں پڑوسی ملک میں کئی انٹیلی جنس کارروائیاں کی تھیں۔ دولت نے کہا، 'مجھے لگتا ہے کہ مودی جی اس سال پاکستان کی مدد کریں گے۔ کوئی اندرونی معلومات نہیں ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستان جنرل نے شہباز حکومت سے کہا، ہندوستان سے بات چیت پاکستان کی ضرورت
    پاکستان کی بڑھی فکر،دہشت گردوں کےہاتھ لگ رہےہیں خطرناک ہتھیار، لمحہ بھرمیں کرسکتےہیں تباہ!
    پاکستان شدید معاشی بحران کا ہے شکار ۔
    زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر، ملک بھر میں بجلی کی کٹوتی، سیاسی عدم استحکام اور ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر نے پڑوسی ملک کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مالیاتی ریلیف پیکج لینے پر مجبور کر دیا ہے۔

    بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا پرانا طریقہ کار اب کام نہیں کر رہا اور اس لیے وہ ہندوستان  کے ساتھ امن اور تجارت پر بات کرنے کے لیے زیادہ کھلا ہو سکتا ہے۔ تاہم، دولت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میل جول ہمیشہ "گھریلو سیاست سے متاثر" رہا ہے۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: