اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ED action on PFI:پی ایف آئی اور ریہب انڈیا فاونڈیشن پر ای ڈی کا شکنجہ، دونوں تنظیموں کے 33بینک اکاونٹس کو کیاسیز

    ED action on PFI: ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ PFI اور RFI (Rehab India Foundation) نے مشکوک ذرائع سے بھاری رقم حاصل کی ہے۔

    • Share this:
      ED action on PFI: ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (Directorate of Enforcement, ED) منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے تحت اسلامی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (Popular Front of India, PFI) اور اس سے ملحق تنظیم ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (Rehab India Foundation, RIF) کے 68.62 لاکھ روپے سے زیادہ جمع رقم سیز کردی ہے۔ یہ حکم مرکزی تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (Prevention of Money Laundering Act, PMLA) کے تحت جاری کیا ہے۔

      منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت دونوں تنظیموں کے کل 33 بینک اکاؤنٹس ضبط کیے گئے ہیں۔ حکام نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا، پی ایف آئی) کے 23 بینک کھاتوں میں 59,12,051 روپے کا بیلنس ہے اور آر آئی ایف کے 10 بینک کھاتوں میں 9,50,030 روپے کا بیلنس ہے۔ اس طرح کل 68,62,081 روپے کی رقم عارضی طور پر منجمد کر دی گئی ہے۔

      اسلامی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا یعنی PFI کو 2006 میں کیرالہ میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا ہیڈ کوارٹر دہلی میں ہے۔ ای ڈی کی کارروائی پر پی ایف آئی نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ ای ڈی نے عارضی طور پر پی ایف آئی کے بینک اکاؤنٹس کو سیز کر دیا ہے۔ ہم کل اس پر ایک بیان جاری کریں گے۔ پی ایف آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ موجودہ کارروائی کو لے کر جاری رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Malali Mosque Controversy:کرناٹک میں ملالی مسجدانتظامیہ نے کیVHPکی اپیل خارج کرنے کی مانگ

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان کی عدالتوں میں کتنےValid ہیں واٹس ایپ چیٹ جیسے الیکٹرانک شواہد؟

      ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ PFI اور RFI (Rehab India Foundation) نے مشکوک ذرائع سے بھاری رقم حاصل کی ہے۔ پی ایف آئی کے کھاتوں میں 60 کروڑ روپے سے زیادہ جمع ہو چکے ہیں۔ اسی طرح 2010 سے اب تک آر آئی ایف کے کھاتوں میں تقریباً 58 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: