سائیکلونک طوفان 'مینڈوس' کو لے کر تین ریاستوں میں ریڈ الرٹ، ہواکی رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ
سائیکلونک طوفان 'مینڈوس' کو لے کر تین ریاستوں میں ریڈ الرٹ، ہواکی رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ ۔ فائل فوٹو ۔
Cyclone storm Mandous: ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو سائیکلونک طوفان مینڈوس کو لے کر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پار کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
چنئی : ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو سائیکلونک طوفان مینڈوس کو لے کر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پار کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ آئی ایم ڈی نے مینڈوس سائیکلون کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ تمل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ڈوپلر ویدر ریڈار کرائیکل چنئی سائیکلون کی نگرانی کر رہا ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق سائیکلون اس وقت کرائیکل سے 240 کلومیٹر مشرق - جنوب مشرق خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اس کے 9 دسمبر کی آدھی رات کو 65-75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لے کر 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار کے ساتھ گزرنے کا امکان ہے ۔ اس کی وجہ سے شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل پر 65-75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ نے طوفان سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام ایجنسیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ۔
سائیکلونک طوفان "مینڈوس" کو جنوب مغرب کی خلیج کے اوپر دیکھا گیا ہے ۔ طوفان 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مغرب کی طرف بڑھا اور 9 دسمبر کو 1430 گھنٹے آئی ایس ٹی ، شمالی تمل ناڈو سے دور خلیج بنگال کے باہری حصے میں مرکوز ہے ۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ خلیج بنگال کے اوپر سائیکلونک طوفان مینڈوس کی وجہ سے مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں اگلے 48 گھنٹے بے موسم بارش ہوسکتی ہے ۔ آئی ایم ڈی ممبئی کی سشما نائر نے کہا کہ 48 گھنٹوں کے بعد کونکن، مراٹھواڑہ اور وسطی مہاراشٹر کے زیادہ تر اضلاع میں ہلکی یا متوسط بارش ہونے کی امید ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔