نئی دہلی/ ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے منگل کو بدعنوانی کے الگ الگ معاملوں میں دو ہائی پروفائل لوگوں کی کروڑوں کی جائیداد اٹیچ کیں۔ ان میں ایک شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت (Shiva Sena MP Sanjay Raut)۔ دوسرے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین (Health Minister of Delhi Satyendra Jain) اس کارروائی کے بعد سنجے راوت (Sanjay Raut) نے فوراً ٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اس میں لکھا، ’استیہ میوجیتے‘۔
نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق، ممبئی کی پاترا-چال کی دوبارہ ترقی کی منصوبہ بندی میں تقریباً 1,034 کروڑ روپئے کے گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں سنجے راوت (Sanjay Raut) پرکارروائی کی گئی۔ اس سلسلے میں ممبئی کے علی باغ واقع ان کے 8 فلاٹ اٹیچ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی دادر اپ نگر میں واقع فلیٹ بھی اٹیچ کیا گیا ہے۔ یہ جائیداد سنجے راوت اور ان کی فیملی کے اراکین کے نام پر ہیں۔ ای ڈی نے پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت یہ کارروائی کی ہے۔
دوسری جانب، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے معاملے میں بھی انفورسمنٹ نے بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے تحت کارروائی کی ہے۔ ستیندرجین کے اتحادیوں کی 4.81 کروڑ روپئے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اٹیچ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سال 2017 میں ستیندر جین اور ان کے اتحادیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیندر جین اور ان کی فیملی کے اراکین کے تار کچھ ایسی فارموں سے جڑے ہیں، جن کے خلاف کالے دھن کی روک تھام (PMLA) سے جڑے قانون کے تحت جانچ چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے والوں پر دہلی پولیس کا شکنجہ، مکھرجی نگر تھانے میں درج ہوئی ایف آئی آر سنجے راوت کا ایک اتحادی گرفتار، بیوی سے بھی ہوچکی ہے پوچھ گچھسنجے راوت (Sanjay Raut) اور ان کے نزدیکیوں کے خلاف بدعنوانی سے جڑے دو معاملوں میں جانچ چل رہی ہے۔ پہلا معاملہ پی ایم سی بینک کے ساتھ تقریباً 4,300 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی ہاوسنگ ڈیولپمنٹ انفرااسٹرکچر لمیٹیڈ (HDIL) نے کی تھی۔ دوسرا معاملہ ممبئی کی پاترا چال کی دوبارہ ترقی کے منصوبے سے وابستہ ہے۔ چال کی یہ تقریباً 47 ایکڑ زمین مہاراشٹر لمیٹیڈ (GACPL) کو دیا، جو ایچ ڈی آئی ایل سے متعلق ہے۔ اس نے اس منصوبہ میں تقریباً 1,034 کروڑ روپئے کا گھوٹالہ کیا۔
بتاتے ہیں کہ گھوٹالہ اور دھوکہ دہی کرنے والی ان کمپنیوں سے مہاراشٹر کے ایک کاروباری پروین راوت، ان کی بیوی مادھوری، سنجے راوت، بیوی ورشا اور بیٹیاں موثر طور پر جڑے رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے فروری میں پروین راوت کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی دائر کیا جاچکا ہے۔ ساتھ ہی، سنجے راوت کی بیوی ورشا سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔