تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کے چندر شیکھر راو نے جمعہ کو مرکز پر اپنے لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ کے سی آر نے کہا کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ان کی بیٹی اور ایم ایل سی کے کویتا کو جلد ہی ایڈ ی کی جانب سے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کی ایک عام میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ ایڈ ی کے عہدیدار معاملے میں پوچھ تاچھ کے بعد کویتا کو گرفتار کرسکتے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ انہیں کویتا کو گرفتار کرنے دیجیے، لیکن اس سے ہمارا حوصلہ نہیں ڈگمگائے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت منظم طریقے سے بی آر ایس لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے، چیف منسٹر نے مزید کہا کہ مرکزی ایجنسیوں نے ان کی پارٹی کے وزراء اور ایم پیز سے شروعات کی اور اب ان کی بیٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوٹس جاری کرکے اور چھاپے مار کر ہماری پارٹی کے لیڈروں کو پریشان کررہے ہیں۔ پھر بھی ہم جھکے نہیں ہیں۔ مرکز کے دباو کی پالیسی کے سامنے جھکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ ہم اپنی لڑائی تب تک جاری رکھیں گے جب تک ہم مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو گرا نہیں دیتے۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ایڈ ی کی جانب سے کویتا کو سمن دئیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کا یہ ریمارک سامنے آیا ہے۔ سمن میں کویتا کو ہفتہ کو نئی دہلی میں پوچھ تاچھ کے لیے ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
بی آر ایس سربراہ نے تلنگانہ میں جلد انتخابات کرانے کے امکانات سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ، دسمبر میں طئے پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے۔ آئیے ہم اسی کے مطابق اپنی پارٹی کے پروگراموں کا منصوبہ بنائیں۔ ہم حکومت کے پروگراموں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے انتخابی حلقوں کی میٹینگیں کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔