انفورسمنٹ ڈائریکٹور (ای ڈی) نے آن لائن پڑھائی کرانے والی کمپنی بائیجوس کے بنگلورو میں واقع تین ٹھکانوں پر چھاپے مار کر قابل اعتراض دستاویز اور ڈیجیٹل ڈیٹا ضبط کیا ہے۔ غیر ملکی زر مبادلہ کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات میں، ای ڈی نے فارین ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت رجسٹر کیا، ایک کمپنی تھنک اینڈ لرن پرائیویٹ۔ لمیٹڈ کے سی ای او اور بانی رویندرن بائیجو کے ایک رہائشی کمپلیکس اور دو دفاتر پر چھاپہ مارا۔
ای ڈی کے مطابق، بائیجو کی کمپنی نے 21-2020 سے مالی تفصیلات تیار نہیں کی ہے اور نہ ہی اکاونٹ کا آڈٹ کرایا ہے، جب کہ یہ لازمی عمل ہے۔ اس وجہ سے کمپنی کے دئیے اعدادوشمار کی حقیقت کی بینک کے ساتھ جانچ کی جارہی ہے۔ ای ڈی نے سی ای او رویندر بائیجو کو کئی مرتبہ سمن بھی کیا، لیکن وہ کبھی پیش نہیں ہوئے۔ 28000 کروڑ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری
ای ڈی نے جانچ میں پایا کہ 2011-23 کے درمیان کمپنی میں 28 ہزار کروڑ روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اس عرصے کے دوران کمپنی نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر مختلف ممالک کو 9,754 کروڑ روپے بھی بھیجے۔ بیرون ملک بھیجی گئی اس رقم سے کمپنی نے اشتہارات اور مارکیٹنگ کے اخراجات کے نام پر تقریباً 944 کروڑ روپے ظاہر کیے ہیں۔
ای ڈی کے مطابق، بائیجو نے 2020-21 میں 4,588 کروڑ روپے کا نقصان دکھایا، جو 2019-20 میں 231.69 کروڑ روپے سے 19 گنا زیادہ ہے۔ کمپنی کی آمدنی مالی سال 2020-21 میں 2428 کروڑ روپے رہی جو کہ 2019-20 میں 2511 کروڑ روپے تھی۔ بائیجوز نے ابھی تک مالی سال 2022 کی مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔
دوسری جانب، بائیجوس کی قانونی ٹیم کے ترجمان نے کہا، پوری شفافیت کے ساتھ ای ڈی کو سبھی معلومات مہیا کرائی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔