உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ED کا انکشاف: مسجدوں سے زکوۃ ملنے کے دعوے جھوٹے، جن نمازیوں سے چندہ ملنے کا دعویٰ پی ایف آئی نے کیا وہی مُکر گئے

    ED کا انکشاف: مسجدوں سے زکوۃ ملنے کے دعوے جھوٹے، جن نمازیوں سے چندہ ملنے کا دعویٰ پی ایف آئی نے کیا وہی مُکر گئے

    ED کا انکشاف: مسجدوں سے زکوۃ ملنے کے دعوے جھوٹے، جن نمازیوں سے چندہ ملنے کا دعویٰ پی ایف آئی نے کیا وہی مُکر گئے

    پی ایف آئی کے کارکنوں کے کھاتوں میں جو رقم جمع کروائی جاتی ہے، وہی پی ایف آئی کے کھاتوں میں ٹرانسفر کی جاتی۔ ای ڈی نے پایا، اکاونٹ ہولڈرس کو اس کی جانکاری تک نہیں تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra, India
    • Share this:
      دہشت گردی کے الزامات میں بین ہوئی پی ایف آئی کا دعویٰ تھا کہ اس کے کارکن رمضان مہینے میں مسجدوں میں جا کر نمازیوں سے نقد زکوۃ لیتے تھے۔ پی ایف آئی فنڈنگ کی جانچ میں ای ڈی میں پایا گیا، نمازیوں نے رمضان نہیں، بلکہ دوسرے مہینوں میں زیادہ زکوۃ دی۔ یہ ممکن نہیں لگا۔

      ای ڈی عہدیداروں نے زکوۃ دینے والوں کی فہرست سے کچھ لوگوں کے نام چھانٹے اور ان سے گھر جا کر بات کی۔ ان لوگوں نے مسجد میں بتائی تاریخ پر زکوۃ دینے سے صاف انکار کیا۔ کئی نے تو کہا، ان کی زکوۃ دینے کی حیثیت بھی نہیں تھی۔

      اس بوگس چندے سے پی ایف آئی نے فنڈنگ گھپلے کی کئی پرتیں کھولیں، مجرمانہ سازش سامنے آئی۔ ای ڈی کو پی ایف آئی کی دلی یونٹ کے آفس سکریٹری اور ملزم عبدالمتیق نے بتایا، چندہ دینے والے نمازیوں کو رسید دی جاتی ہے۔ رسیدوں کی جانچ ہوئی، تو زیادہ تر میں ادھوری جانکاریاں ملیں۔ اس سے چندہ دینے والوں کا پتہ نہیں چل سکتا تھا۔ متیق نے کہا تھا، مسجد سے ملے پیسے کی رسید وہاں کے امام کو دی جاتی ہے۔

      کارکنوں کے بینک اکاونٹ سے گئی غیر قانونی رقم
      پی ایف آئی کے کارکنوں کے کھاتوں میں جو رقم جمع کروائی جاتی ہے، وہی پی ایف آئی کے کھاتوں میں ٹرانسفر کی جاتی۔ ای ڈی نے پایا، اکاونٹ ہولڈرس کو اس کی جانکاری تک نہیں تھی۔ زیادہ تر تو اتنا پیسہ بھیجنے کی حیثیت بھی نہیں رکھتے تھے۔ پی ایف آئی کارکن ان اکاونٹس کا استعمال غیر ملکی فنڈنگ کو قانونی دکھانے میں کرتے تھے۔ اس راستے سے پی ایف آئی نے غیر قانونی و نامعلوم ذرائع سے جمع کی گئی غیر اعلانیہ اور کالے دھن کو قانونی جامہ پہنایا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پی ایف آئی پرپابندی کے بعد اویسی نےکہا- کالے قانون سے اب مسلم نوجوان کی ہوسکتی ہے گرفتاری

      یہ بھی پڑھیں:
      آر ایس ایس پر سب سے پہلے پابندی لگائی جائے، سی پی آئی (ایم) کا مطالبہ

      سیدھے پی ایف آئی کے اکاونٹس میں نہیں آتا تھا پیسہ
      پی ایف آئی کے ذمہ دار کے اے روف نے تسلیم کیا، پیسہ سیدھے پی ایف آئی یا 8 معاون تنظیموں کے اکاونٹس میں نہیں جاتا تھا۔ پیسہ کارکن، و کم پڑھے لکھے مسلموں کے اکاونٹ میں جاتا۔ پھر وہاں سے پی ایف آئی تک پہنچایا جاتا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: