ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مزید بڑھنے جارہا ہے کچن کا بجٹ ، پیاز کے بعد اب اس چیز کی قیمتوں میں تیزی

ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ نے عام لوگوں کو پریشا کررکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب لوگوں کی جیب پر مہنگائی کی ایک اور مار پڑنے والی ہے ۔

  • Share this:
مزید بڑھنے جارہا ہے کچن کا بجٹ ، پیاز کے بعد اب اس چیز کی قیمتوں میں تیزی
مزید بڑھنے جارہا ہے کچن کا بجٹ ، پیاز کے بعد اب اس چیز کی قیمتوں میں تیزی

ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ نے عام لوگوں کو پریشا کررکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب لوگوں کی جیب پر مہنگائی کی ایک اور مار پڑنے والی ہے ۔ دراصل اب خبر آرہی ہے کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے ۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق ملیشیا اور انڈونیشیا سے برآمد کیا جانے والا تیل مہنگا ہونے سے سویابین اور سرسوں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رخ برقرار ہے ۔ تلہن کے دام میں بھی تیزی کا رخ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔


گزشتہ دو ماہ میں دیکھیں تو پام آئل کی قیمتوں میں 26 فیصدی سے زیادہ کا اچھال دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس کے علاوہ سرسوں کی قیمتوں میں 300 روپے اور سویابین کی قیمتوں میں 400 روپے فی کوئنٹل تک کا اضافہ ہوا ہے ۔


palm oil


اس معاملہ سے وابستہ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ مانسون سیزن میں بھاری بارش کی وجہ سے تلہن کی فصل خراب ہونے سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ سویابین کے دام میں بھی تیزی کا رخ بنا ہوا ہے ۔ وہیں چالو ربیع سیزن میں بھی بارش کی وجہ سے بوائی کی رفتار سست ہے ۔

oil 2

کچھ میڈیا رپورٹس میں تیل بازار ایکسپرٹس کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ نومبر ماہ میں ملیشیا پام آئل کا ذخیرہ 8.5 فیصدی کم ہوکر 21.5 لاکھ ہونے کا تخمینہ ہے ۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں تیل اور تلہنوں کے دام میں تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔
First published: Dec 05, 2019 10:08 PM IST