کوہ نور کو ہندوستان واپس لانے کی سرگرمیاں تیز، ملکہ الزبتھ کی موت کے بعد ہیرا لانے کا مطالبہ ہوا شدید
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی تصویر : اے این آئی ۔
باغچی نے کہا، حکومت ہند نے کچھ سال پہلے پارلیمنٹ میں اس کا جواب یا تھا۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم وقت بہ وقت برطانوی حکومت سے بات کرتے رہے ہیں۔ ہم اس معاملے کا اطمینان بخش حل نکالنے کے طریقوں ور وسائل کا پتہ لگانا جاری رکھیں گے۔
ہندوستان نے جمعہ کو اشارہ دیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ہیروں میں شمار کوہ نور کو برطانیہ سے واپس لانے کے راستے تلاش کرتا رہے گا۔ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ہندوستان میں کوہ نور کو واپس لانے کی مانگ پھر سے تیز ہوگئی ہے۔ اس مرتبہ پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کچھ سالپہلے اس مدعے پر پارلیمنٹ میں حکومت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
پرامن طور پر حل نکالنے کی کوشش باغچی نے کہا، حکومت ہند نے کچھ سال پہلے پارلیمنٹ میں اس کا جواب یا تھا۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم وقت بہ وقت برطانوی حکومت سے بات کرتے رہے ہیں۔ ہم اس معاملے کا اطمینان بخش حل نکالنے کے طریقوں ور وسائل کا پتہ لگانا جاری رکھیں گے۔ باغچی نے خالصتان کی مانگ کو لے کر کینیڈا میں ہوئے عوامی ریفرنڈم کے مدعے پر کہا، ہم نے وہاں کی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے اور اپنی تشویش سے واقف کرادیا ہے۔ بتادیں کہ سکھ فار جسٹس تنظیم ٹورنٹو کے قریب میسی ساگا میں مبینہ عوامی ریفرنڈم کی تیاری کررہا ہے۔
پاکستان سے چاہتے ہیں عام تعلقات، اے این آئی کے مطابق، باغچی نے کہا کہ ہندوستان، پاک کے ساتھ عام تعلقات کے حق میں ہے۔ حالانکہ، اس کے لئے ماحول مثبت اور دہشت گردی سے پاک ہونا چاہیے۔ اس بارے میں کیا صورتحال، سب کو پتہ ہے۔ مجھے تفصیل بتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔