اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان سے تیجس سمیت دیگر فوجی سامان خریدے گا مصر، ظاہر کررہا ہے گہری دلچسپی

    ہندوستان سے تیجس سمیت دیگر فوجی سامان خریدے گا مصر، ظاہر کررہا ہے گہری دلچسپی

    ہندوستان سے تیجس سمیت دیگر فوجی سامان خریدے گا مصر، ظاہر کررہا ہے گہری دلچسپی

    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی منگل کو تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔ وہ جمعرات کو یوم جمہوریہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      مصر نے بدھ کو ہندوستان سے تیجس ہلکے جنگی جہاز، راڈار، فوجی ہیلی کاپٹر اور فوجی سامان خریدنے میں گہری دلچسپی ظٓہر کی ہے۔ ساتھ ہی دونوں فریق نے دفاعی سیکٹر میں تعاون کے لیے اتفاق ظاہر کیا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی منگل کو تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔ وہ جمعرات کو یوم جمہوریہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

      اس معاملے میں عہدیداروں نے معلومات دی ہے کہ مصر کے فریق نے وزیراعظم نریندر مودی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان    وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران ہندوستانی فوجی اشیاء حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ حکام نے کہا کہ مصر نے تیجس کی خریداری پر ہندوستان کے ساتھ پہلے ہی ابتدائی بات چیت کی ہے۔

      ذرائع کے مطابق مصر ہندوستان سے آکاش میزائل اور اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈ سسٹم خریدنے پر غور کررہا ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملیشیا، ارجنٹینا اور فلپائن بھی ان ممالک میں شامل ہیں، جنہوں نے ہندوستان کے تیجس جہاز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

      اپنی بات چیت کے دوران پی ایم مودی اور سیسی نے ہندوستان-مصر دوطرفہ تعاون کو سیاسی شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خارجہ سکریٹری ونئے کواترا نے کہا کہ دونوں قائدین کے درمیان آج کی بات چیت کے اہم قابل دید پوائنٹس میں سے ایک منصوبہ بند شراکت داری کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:
      لال قلعہ کے احاطے میں آج سے ’بھارت پرو‘،نظر آئے گی منی انڈیا کی جھلک، 31 جنوری تک اہتمام

      کواترا کے مطابق، دونوں فریقوں نے تربیت، مشقوں، صنعتی شراکت داری اور پلیٹ فارمز اور آلات کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کا بھی عزم کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں میں دونوں فریقوں کے درمیان مجموعی طور پر دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں، ہندوستانی فضائیہ نے مصر میں تین ایس یو 30 ایم کے آئی جیٹ طیاروں اور دو سی-17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ساتھ ایک ماہ طویل اسٹریٹجک لیڈر شپ پروگرام میں حصہ لیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: