ہوم » نیوز » وطن نامہ

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظرآگیا، ہندوستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو

آج 2 اگست 2019 بروز جمعہ ماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی واطراف دہلی میں نظرآگیا ہے، جس کی بنا پررویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
ماہ ذی الحجہ کا چاند نظرآگیا، ہندوستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو
آج 2 اگست 2019 بروز جمعہ ماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی واطراف دہلی میں نظرآگیا ہے، جس کی بنا پررویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظرآگیا ہے۔ ہندوستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کومنائی جائے گی۔ آج 2 اگست 2019 بروز جمعہ ماہ ذی الحجہ کا چاند دہلی واطراف دہلی میں نظرآگیا ہے، جس کی بنا پررویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔


امارت شرعیہ ہند، نئی دہلی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بعد نمازمغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا یوسف خاں قاسمی، ناظم جمعیہ علما ہند کے زیر صدارت امارت شرعیہ ہند کےدہلی کےبہادرشاہ ظفرمارنگ واقع مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی۔ دہلی میں مطلع صاف تھا، سبھی لوگوں نے چاند دیکھا۔


امارت شرعیہ ہند کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ دہلی کےعلاوہ پھلواری شریف پٹنہ، غازی آباد، بلرام پور اوربہار واترپردیش کے دیگرمتعدد علاقوں سے رویت عام کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لئے 29 کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے اورتین اگست 2019 کوذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی، لہٰذا نمازعیدالاضحی 12 اگست بروز پیرکوادا کی جائے گی۔


02-08-2019 moon sighted jpj

اس کے علاوہ ملک کے دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، جامع مسجد نے بھی چاند دیکھے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے اپنی پریس ریلیزمیں چاند نظرآنے کی تصدیق کی ہے۔

1f389a07-180f-49e1-8b05-56b27c6edd6a

صوبائی جمعیت اہلحدیث، ممبئی نے بھی اعلان کردیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی رویت کی خبرموصول ہوئی ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں صوبائی جمعیت اہلحد یث، ممبئی کے دفترمیں اس سے متعلق میٹنگ ہوئی، جس میں باضابطہ طورپراعلان کیا گیا کہ عیدالاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیرکو منائی جائے گی۔ جمعیت اہلحدیث ہند نے بھی رویت کی تصدیق کی ہے۔

7f33d9e8-88b0-40b2-97e9-f896334ed00b

مرکزی چاند کمیٹی، لکھنونے بھی رویت کی تصدیق کرتے ہوئے 12 اگست کو عیدالاضحیٰ کا اعلان کیا ہے۔ امام عید گاہ اورقاضی شہر، لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں چاند دیکھنے کی تصدیق کی گئی۔  مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنگلورو نے یہ فیصلہ لیا کہ کل یعنی 3 اگست بروز ہفتہ کو یکم ذی الحجہ ہے اورعید الاضحی بروز پیر 12 آگست ہوگی۔۔  کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے اپنے بیان کے ذریعہ تصدیق کی ہے۔

69d17396-2063-40ec-8418-367c3a9480e0

واضح رہے کہ گزشتہ روزہندوستانی تاریخ کے مطابق یکم اگست کو عرب ممالک میں بھی ذی الحجہ کا چاند دیکھا گیا تھا۔ جس کی بنا پرعرب ممالک میں 11 اگست 2019 کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
First published: Aug 02, 2019 08:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading