اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Eid-ul-Adha in India: آج ملک بھرمیں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہےعیدالاضحیٰ

    Youtube Video

    Eid-ul-Adha 2022:ہندوستان کے مختلف حصوں میں آج عیدالاضحیٰ (Bakrid) کا تہوار نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہاہے۔ عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

    • Share this:
      Eid-ul-Adha 2022:آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ یعنی بقرعید(Bakrid)کا تہوار نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔عید الاضحیٰ کے تہوار کی اسلام میں بڑی اہمیت ہے۔ اس تہوار کو عیدالاضحیٰ یا قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ ذی الحجہ کے مہینے میں حج کی تکمیل کے ساتھ ہی عید الاضحیٰ کا تہوار منایاجاتاہے۔عید الاضحیٰ یا بقرعید اسلام کا دوسرا بڑی عید ہے۔ جسے پوری دنیا کے مسلماننہایت عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں

      عید الاضحیٰ (Eid-ul-Azha)اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12ویں مہینے ذی الحجہ یعنی میں منایا جاتا ہے۔ یہ ماہ رمضان کے اختتام کے 70 دن بعد منایا جاتا ہے۔ اس دن نماز کے بعد قربانی کی جاتی ہے۔ بقرعید کے تہوار کو بقرعید، عید قربان، عید الاضحیٰ یا قربان بیرامی بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر دہلی(Delhi) کی جامع مسجد(Jama Masjid) میں نماز ادا کی گئی جس میں مصلیوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ۔
      ادے پور میں پولیس کی نگرانی میں منائی جارہی ہے عید الاضحیٰ



      وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کرکے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم نے انگریزی زبان میں ٹویٹ کیاہے۔


      ادے پور (Udaipur)میں کنہیا لال کے قتل کے بعد پولیس ضلع انتظامیہ کےحکام سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں تاکہ ماحول دوبارہ خراب نہ ہو۔ ادے پور میں حالات 28 جون کو کنہیا لال کے بے رحمانہ قتل کے بعد فی الحال پْر امن ہے، لیکن سب کے ماتھے پر ایک ہی فکر کی لکیر ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو جائے۔ اسی لئے شہر میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور ہر قدم پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: