உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Eid Al Adha 2022: ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، 10 جولائی کو عیدالاضحٰی

    ہندوستان میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ۔ 10 جولائی کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔  علامتی تصویر ۔ انٹرنیٹ ۔

    ہندوستان میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ۔ 10 جولائی کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔ علامتی تصویر ۔ انٹرنیٹ ۔

    Eid Al Adha 2022 : ہندوستان میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ۔ 10 جولائی کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان میں ماہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ۔ 10 جولائی کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔ رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن اور رویت ہلال کمیٹی ممبئی جامع مسجد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح جمعہ یکم جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی اور 10 جولائی اتوار کو عیدالاضحی منائی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، 8 جولائی کو وقوف عرفہ، 9 کو عید الاضحی کی ہوگی نماز


      امارت شریعہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ مولانا محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ ، بہار، اوڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 29 ذی قعدہ بروز جمعرات کو مرکزی دار القضا امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ البتہ سوپول ، ارریہ ، کٹیہار، مالدہ، چنئی، آسام اور دیگر مقامات سے عام رویت کی اطلاع موصول ہوئی اور رویت اور شہادت کی تصدیق کرلی گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: قربانی پر پابندی کی خبر سے مسلم تنظیموں میں شدید ناراضگی، جانئے کیا سچ میں لگی ہے پابندی؟


      قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

      سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی تھی ، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: