ہوم » نیوز » وطن نامہ

پورے ملک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جا رہی ہے

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کے عوام کو عید کی مبارک باد دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 16, 2018 11:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پورے ملک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جا رہی ہے
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کے عوام کو عید کی مبارک باد دی۔

ملک بھر میں عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید ہوئی۔


صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کے عوام کو عید کی مبارک باد دی۔ مسٹر كووند نےاپنے ٹوئٹر پر لکھے پیغام میں کہا ’’سبھی ہم وطنوں خاص طور سے ملک اور بیرون ملک میں رہ رہے ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک۔ یہ خوشی کا دن آپ سب کےکنبوں کے لئے خوشیاں اور جشن لائے اور ہمارے مشترکہ سماج میں بھائی چارے، باہمی ہم آہنگی اور مصالحت کو مضبوط بنائے‘‘۔

صدر نے اپنے ٹوئیٹر پر ہندی، انگریزی اور اردو تینوں زبانوں میں عید کی مبارکباد دی۔

مسٹر مودی نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی بڑھنے کی خواہش ظاہر کی۔


انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ’’عید مبارک۔ خدا سے دعا ہے کہ یہ دن معاشرے میں اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے‘‘۔

#Visuals from #Delhi's Jama Masjid, as the city celebrates #EidulFitr, the end of the holy month of Ramzan. #EidMubarak pic.twitter.com/wllaQpqNMU







First published: Jun 16, 2018 10:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading