حیدرآباد میں آخری لمحات میں عیدا لفطر کے لئے خریداری

شہر حیدرآباد میں آخری لمحات میں عیدا لفطر کے لئے خریداری اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے۔

Jun 15, 2018 01:23 PM IST | Updated on: Jun 15, 2018 04:08 PM IST
حیدرآباد میں آخری لمحات میں عیدا لفطر کے لئے خریداری

علامتی تصویر

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آخری لمحات میں عیدا لفطر کے لئے خریداری اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہفتہ کو عید ہونے کے اعلان کے بعد شاپنگ کے لئے لوگوں کو ایک اور دن مل گیا تو دوسری طرف تاجروں کو بھی اس کا فائدہ ہوا۔جاریہ سال اضلاع سے عوام کی کثیر تعداد شاپنگ کے لئے حیدرآباد پہنچی ۔غیر مسلم افراد کو بھی اس مرتبہ شہر حیدرآباد کے تجارتی مراکز چارمینار،پتھر گٹی ، مدینہ بلڈنگ،گلزارحوض اور لاڈ بازار میں خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

جنوبی شہر میں رمضان کی خریداری اس مرتبہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی سرخیوں میں رہی ہے۔مختلف ممالک کے میڈیا کے نمائندوں کو بھی چارمینا ر کے قریب خریداری کا کوریج کرتا ہوا دیکھا گیا۔پولیس کی طرف سے عوام کو جیب کتروں کے ساتھ ساتھ دوسری باتوں سے بھی خبردار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Loading...

Loading...