உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پورے ملک میں آج منایا جائے گا عیدالاضحیٰ کا تہوار، یوپی میں عوامی مقامات پر قربانی، نماز اور پوجا پر پابندی عائد

    جمعہ کی نماز کے فوراً بعد جامع مسجد سے کچھ آوازیں سنائی دیں

    جمعہ کی نماز کے فوراً بعد جامع مسجد سے کچھ آوازیں سنائی دیں

    ہندوستان کے مختلف حصوں میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوار نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان، پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں اور اس کا گوشت، غربا و مساکین کے علاوہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔ مسلسل دو سال کی پابندیوں کے بعد اس سال تمام پابندیوں سے آزاد ہوکر مسلمانان ہند عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے۔

      وہیں اترپردیش کی راجدھانی لکھنوں میں تہواروں مثلاً عیدالاضحیٰ، ساون اور محرم کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ یہ سختی 10 اگست 2022 تک جاری رہے گی۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر جانوروں کی قربانی نہیں دی جائے گی، ساتھ ہی مندر مسجد میں لگے لاوڈ اسپیکروں کو ضابطے کے مطابق ہی بجایا جائے گا۔ عوامی مقامات پر جانوروں کی قربانی اور لاوڈ اسپیکر تیز بجانے پر بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی۔

       اترپردیش کی راجدھانی لکھنوں میں تہواروں مثلاً عیدالاضحیٰ، ساون اور محرم کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
      اترپردیش کی راجدھانی لکھنوں میں تہواروں مثلاً عیدالاضحیٰ، ساون اور محرم کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔


      واضح رہے کہ 10 جولائی یعنی آج عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ پولیس انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کو دیکھتے ہوئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے سڑکوں پر پٹرولنگ تیز کردی ہے۔ اب لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر پولیس کارروائی کرے گی۔ نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے آس پاس ایک کلو میٹر کی دوری تک ٹریکٹر، ٹرالی، بیل گاڑی، تانگہ، گھوڑا گھاڑی، آتش گیر مادے، سلینڈر، ہتھیار وغیرہ لانے پر پابندی رہے گی۔ 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہنے کے دوران سرکاری دفاتر، اسمبلی بھون کے اوپر یا آس پاس ایک کلو میٹر کی دوری میں ڈرون سے شوٹنگ پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

      چھتوں پر اینٹ، پتھر نہیں جمع کرسکیں گے لوگ

      10 اگست تک کوئی بھی شخص کھلے مقام یا مکان کی چھت پر اینٹ، پتھر، سوڈا واٹر کی بوتل، آتش گیر مادے یا کسی بھی طرح کی دھماکہ خیز اشیا کو جمع نہیں کرسکے گا۔ ایسی چیزیں جن سے دہشت پیدا کرنے یا کسی تشدد جیسی سرگرمی کا خطرہ ہے، ان کا ذخیرہ کرنے یا استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: