اترپردیش: عیدالاضحٰی کے موقع پررام پور پہنچے اعظم خان ۔۔ افسروں سے کہا ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا وقت

سماج وادی پارٹی لیڈر اوررام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان تقریباً ایک ماہ بعد اپنے پارلیمانی حلقے پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ عید الاضحٰی کی نماز پڑھی۔ اس کے بعد، اعظم خان نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور ان کے خلاف درج مقدمات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورافسران کو دھمکیاں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا

Aug 12, 2019 02:12 PM IST | Updated on: Aug 12, 2019 02:33 PM IST
اترپردیش: عیدالاضحٰی کے موقع پررام پور پہنچے اعظم خان ۔۔ افسروں سے کہا ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا وقت

اعظم خان ۔ فائل فوٹو۔

سماج وادی پارٹی لیڈر اوررام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان تقریباً ایک ماہ بعد اپنے پارلیمانی حلقے پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ عید الاضحٰی کی نماز پڑھی۔ اس کے بعد، اعظم خان نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور ان کے خلاف درج مقدمات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورافسران کو دھمکیاں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا

حالیہ واقعات پراعظم خان نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ تمام معاملات یونیورسٹی اوربچوں کے اسکولوں کے خلاف ہیں۔ایس پی لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ کو اپنے ہاتھوں میں جھاڑودینا ہے۔آپ کو غلام بنانا ہوگا۔ کون آپ کے ہاتھ میں قلم کی اجازت دے گا؟ اعظم خان نے کہا کہ آپ غیر مقامی لوگوں سے شکایت کیوں کرتے ہیں۔اپنے پیاروں سے پوچھ تاچھ کریں

Loading...

یونیورسٹی کا گیٹ گرا دیاگیا اور اسے لوٹ لیاگیا

سماج وادی پارٹی لیڈر نے اعظم خان نے کہا کہ عدالت کا فیصلوں کے نظراندازکیاجارہاہے۔ہائی کورٹ کی جانب سے ڈی ایم اور ایس پی کو نوٹس جاری کیاگیاہے۔۔ اعظم خان ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا گیٹ گرا دیا گیا اوراسے لوٹ لیا گیا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ نہیں جان سکیں گے کہ ہائی کورٹ اور عدالتیں کیا کہہ رہی ہیں؟

اعظم خان نے کہا وقت ایک جیسا نہیں رہتا

اعظم خان نے اترپردیش کی یوگی حکومت پربھی حملہ کیا۔ افسران پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اعظم خان نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 40 مرتبہ ایسی رولنگ دی ہے کہ تین سال کے بعد کسی کو یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ کس زمین پر کس کا قبضہ ہے۔انہوں سوال کیاہے کہ سینکڑوں ایکڑاراضی کو خریدنے والا ٹرسٹ چار بیگا اراضی کی بے ایمانی کیوں کرے گا؟

'کیا آپ یونیورسٹی کو برباد کر کے انتخابات جیتیں گے؟۔ اعظم خان کا سوال

اعظم خان نے کہا کہ اس پورے معاملے پر حیرت کا اظہارکیاجاسکتاہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ یہ صرف لوک سبھا کا انتخاب جیتنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اب اسمبلی ضمنی انتخاب سامنے ہے۔انہوں نے سوال کیاہے کہ آپ ظلم اویونیورسٹی برباد کرکے الیکشن جیتیں گے؟

Loading...