اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھوپال میں روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی عیدالاضحی کی نماز

    مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں عیدالاضحیٰ کی نماز روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔ بھوپال میں تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کے علاوہ شہرکے چھپن مقامات پر بارش کے سبب عیدالاضحی کی نماز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔

    مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں عیدالاضحیٰ کی نماز روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔ بھوپال میں تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کے علاوہ شہرکے چھپن مقامات پر بارش کے سبب عیدالاضحی کی نماز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔

    مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں عیدالاضحیٰ کی نماز روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔ بھوپال میں تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کے علاوہ شہرکے چھپن مقامات پر بارش کے سبب عیدالاضحی کی نماز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔

    • Share this:
    بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں عیدالاضحیٰ کی نماز روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی۔ بھوپال میں تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کے علاوہ شہرکے 56  مقامات پر بارش کے سبب عیدالاضحی کی نماز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ادا کی گئی۔ عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے لئے مصلیان کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی شاہجہانی عید گاہ میں دیکھا گیا۔

    عیدگاہ میں شہرقاضی سید مشتاق علی ندوی نے عید الاضحی کی نماز ادا کروائی۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان، سلامتی و خوشحالی سے متعلق خاص دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے سبب دو سال بعد تاریخی شاہجہانی عید گاہ میں ادا کی گئی۔ عید الاضحی کی نماز سے متعلق مصلیان میں زبردست جوش وخروش دیکھا گیا۔
    بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے نیوز 18 اردو سے خصوصی  بات چیت میں کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے پُرسکون ماحول میں عید کی نماز ادا کروادی ہے۔ آج کا پیغام یہ ہے کہ ہم سبھی اسلام کی تعلیمات پر دل سے عمل کرنے والے بن جائیں۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ کوئی بھی سماج مردو عورت سے تشکیل پاتا ہے اور پیغام یہ ہے کہ مرد و عورت اور بچے سبھی اللہ کی بات کو ماننا سیکھیں اور جب انسان اللہ کی بات پر عمل کرتا ہے تو اللہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی عطا فرماتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت حاجرہ اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی سیرت کا یہ پیغام ہے کہ ہم خود کو اس خالق و مالک کا تابع بنادیں، جس نے ہمیں پیدا کیا۔ اسی کے ساتھ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ اس عید کو ہمارے لئے، ملک کے لئے صوبہ کے لئے امن و امان، خوشحالی اور باعث برکت و باعث رحمت بنادے۔

    واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے سبب دو سال بعد تاریخی شاہجہانی عید گاہ میں ادا کی گئی۔
    واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے سبب دو سال بعد تاریخی شاہجہانی عید گاہ میں ادا کی گئی۔


    مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں بتایا کہ آج کا دن بہت خوشی کا ہے اورہمارے لئے نصیحت حاصل کرنے کا دن ہے، جس طرح سے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند نے اللہ کے حکم کے لئے سب کچھ قربان کیا، اسی طرح سے اللہ ہماری اولادوں کو دین کامل پر چلنے والا بنائے۔ آج کے دن کا یہ بھی پیغام ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کریں۔ اپنے پڑوسیوں اور عزیز و اقارب کا بھی خیال رکھیں۔

    قربانی کے تعلق سے جب بھوپال کلکٹر اویناش لاوانیا سے نیوز ایٹین اردو نے بات کی تو انہوں نے سبھی شہر کے باشندوں کو عید الاضحی کی  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب دو سال کے اس سال لوگوں کو عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے لئے عید گاہ آنے کا موقع ملا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کا بہترین انتظام کیا گیا ہے تاکہ کسی کو بھی عید گاہ اور دوسرے مقامات پر آنے جانے میں کوئی دقت نہ آئے، اس کے ساتھ ہی سیکورٹی سے متعلق بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ قربانی سے متعلق شہر کے بیالیس مقامات پر مذبحہ قائم کئے گئے ہیں تاکہ لوگ ان مقامات پر جاکر اپنے جانوروں کی قربانی کر سکیں۔

    بھوپال کمشنر مکرند دیوسکر نے نیوز ایٹین اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے محکمہ پولیس کی جانب سے میں شہر کے سبھی لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سبھی لوگ پُرامن ماحول میں اپنی خوشیوں کو منائیں، اس کے لئے شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں، جن مساجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جانی ہے وہاں پر پولیس کی  نگہداشت رکھی گئی ہے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: