'یا تو میں یا تیسرا شخص.... لیکن شیوکمار وزیراعلی نہیں'، ایم ایل اے نے بتایا، یہ ہے سدارمیا کا آگے کا پلان

'یا تو میں یا تیسرا شخص.... لیکن شیوکمار وزیراعلی نہیں'، ایم ایل اے نے بتایا، یہ ہے سدارمیا کا آگے کا پلان ۔ فائل فوٹو ۔ PTI

'یا تو میں یا تیسرا شخص.... لیکن شیوکمار وزیراعلی نہیں'، ایم ایل اے نے بتایا، یہ ہے سدارمیا کا آگے کا پلان ۔ فائل فوٹو ۔ PTI

Karnataka CM: وزیراعلی عہدہ کے مضبوط دعویدار سدا رمیا نے منگل کی رات ووکالیگا کے ایک سینئر ممبر اسمبلی سے بات کی اور کہا کہ یا تو انہیں یا کسی تیسرے شخص کو ہونا چاہئے، لیکن ڈی کے شیو کمار کو وزیراعلی نہیں ہونا چاہئے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلی کو لے کر ابھی بھی تذبذب برقرار ہے ۔ وزیراعلی عہدہ کے مضبوط دعویدار سدا رمیا نے منگل کی رات ووکالیگا کے ایک سینئر ممبر اسمبلی سے بات کی اور کہا کہ یا تو انہیں یا کسی تیسرے شخص کو ہونا چاہئے، لیکن ڈی کے شیو کمار کو وزیراعلی نہیں ہونا چاہئے ۔ ممبر اسمبلی کے مطابق سدا رمیا نے انہیں بتایا کہ سبھی سروے نے انہیں زیادہ ریٹنگ دی ہے اور ڈی کے ایس کو اس کا صرف دس فیصد ملا ہے ۔

    ممبر اسمبلی نے کہا کہ اس کے علاوہ ایہنڈا ۔ اقلیت ، پسماندہ طبقہ اور دلت نے بڑے پیمانے پر کانگریس کو ووٹ دیا ہے، امید ہے کہ سدا رمیا وزیراعلی ہوں گے اور اگر نہیں تو وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس سے الگ ہوجائیں گے ۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ سدا رمیا نے ممبران اسمبلی کی اکثریت کی حمایت کا دعوی کیا ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ماننا ہے کہ جس کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، اس کو وزیراعلی بنایا جانا چاہئے۔

    سدا رمیا کی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے اور مستقبل میں کسی بھی پارٹی کے معاملہ میں شامل نہیں ہونے کی دھمکی نے سینئر ممبر اسمبلی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ سدا رمیا نے سمجھایا کہ کانگریس کی پانچ ضمانت تبھی لاگو ہوسکتی ہے جب انہیں وزیراعلی بنایا جائے گا۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے اعلی کمان کو ان مختلف معاملات کے بارے میں بتایا ہے، جن کا ڈی کے شیوکمار سامنا کررہے ہیں اور اگر انہیں وزیراعلی بنایا جاتا ہے تو ان کے خلاف کیسے ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے، جو سرکار کے غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: سی بی آئی نے صحافی کو کیا گرفتار، فوج کی جاسوسی کے سنگین الزام، 12 مقامات پر چھاپے ماری


    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان بھرمیں مشترکہ نصاب کی درخواست، ہائی کورٹ نے دہلی حکومت اور CBSE سے طلب کیاجواب


    ممبر اسمبلی نے نیوز18 کو بتایا کہ وہ ایک بات کے بارے میں واضح ہیں ۔ یا تو وہ یا کوئی تیسرا شخص، کسی بھی صورت میں کوئی ڈی کے ایس نہیں ۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کانگریس کو ان سے مستقبل میں پارٹی کیلئے کام کرنے کی امید نہیں کرنی چاہئے اور وہ ریٹائر ہوجائیں گے ۔

    ممبر اسمبلی نے کہا کہ اس نے مجھے ہلا دیا ۔ ہم سدا رمیا کے بغیر کانگریس کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ ان کے نہ رہنے پر بی جے پی اعلی اگلا الیکشن آسانی سے جیت جائے گی ۔ جے ڈی ایس کو بھی پھر سے زندہ کیا جاسکتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: