உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ek Shaam Charminar Ke Naam : چارمینار کے دامن میں آج’’ایک شام چارمینار کےنام‘‘پروگرام

    آج منعقد کیاجائےگا پروگرام ’’ایک شام چارمینار کے نام ‘‘۔تصویر۔(ٹویٹر:اروندکمار)۔

    آج منعقد کیاجائےگا پروگرام ’’ایک شام چارمینار کے نام ‘‘۔تصویر۔(ٹویٹر:اروندکمار)۔

    سیر و تفریح کے علاوہ دکنی مزاحیہ مشاعرہ پروگرام کے علاوہ پولیس بیانڈ عوام کی تفریح کیلئے دستیاب رہے گا۔ سنڈے فنڈے کے تحت شہری عوام کیلئے تیار کردہ اس پروگرام کو چارمینار کے دامن میں منعقد کیا جارہا ہے۔ حسین ساگر پر کامیاب تجربہ کے بعد اب تاریخی چارمینار کے دامن میں یہ پروگرام ہوگا۔

    • Siasat
    • Last Updated :
    • Share this:
      تاریخی چارمینار کے دامن میں ’’ایک شام چارمینار کے نام‘‘ پروگرام اتوار 3 بجے سے آغاز ہوگا۔ سیر و تفریح کے علاوہ دکنی مزاحیہ مشاعرہ پروگرام کے علاوہ پولیس بیانڈ عوام کی تفریح کیلئے دستیاب رہے گا۔ سنڈے فنڈے کے تحت شہری عوام کیلئے تیار کردہ اس پروگرام کو چارمینار کے دامن میں منعقد کیا جارہا ہے۔ حسین ساگر پر کامیاب تجربہ کے بعد اب تاریخی چارمینار کے دامن میں یہ پروگرام ہوگا۔ شام 5 بجے تا رات دیر گئے جاری رہنے والے اس پروگرام کے لئے تمام تر تیاریوں مکمل کرلی گئی ہیں۔ محکمہ پولیس جی ایچ ایم سی اور محکمہ بلدی نظم و نسق کی نگرانی میں ایک شام چارمینار کے نام جاری رہے گا۔ اس پروگرام کے تحت رات دیر گئے لاڈ بازار کھلا رہے گا۔ سیروتفریح کے علاوہ کھانے کے شوقین عوام کیلئے ہمہ اقسام کے فوڈ اسٹالس بھی لگائے جارہے ہیں۔


      حیدرآباد کا تصور جہاں چارمینار کے بغیر ادھورا رہتا ہے۔ اس طرح حیدرآبادی پکوان کی مثال بھی دنیا بھر میں منفرد حیثیت رکھتی ہے اور اس ایک شام چارمینار کے نام پروگرام میں کھانوں کا تذکرہ پروگرام کی اہمیت میں اضافہ کا سبب مانا جاتا ہے۔ دکنی مزاحیہ مشاعرہ ہوگا۔ پولیس کا بیانڈ رہے گا۔ بچوں کیلئے خصوصی پروگرامس رہیں گے۔ نیز مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ جو زندگی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں سرکاری مشنریز پروگرام کو تیار کررہی ہیں اور ہر ماہ دو اتوار کو یہ پروگرام رہے گا۔ اس سلسلہ میں سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ ایک شام چارمینار کے نام پروگرام کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پروگرام کے سلسلہ میں ٹریفک تحدیدات کو عائد کیا گیا ہے۔

      پروگرام میں شرکت کرنے والے عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بالخصوص پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ٹریفک تحدیدات دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک رہیں گے۔ افضل گنج اور مدینہ سے آنے والے ٹریفک کو گلزار حوض سے مٹی کا شیر اور کالی کمان اعتبار چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ فلک نما ہمت پورہ سے آنے والی ٹریفک کو پنچ محلہ چارمینار سے مغلپورہ فائر اسٹیشن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ بی بی بازار، مغلپورہ، حافظ ڈنکا کی مسجد کی جانب سے ٹریفک کو سردار محل سے کوٹلہ عالیجاہ اور اعتبار چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ موسیٰ باؤلی، مرغی چوک، گھانسی بازار کی جانب ٹریفک کو لاڈ بازار موتی گلی سے خلوت کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے شہریوں کیلئے مختلف مقامات پر پارکنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ افضل گنج، مدینہ اور نیاپل کی جانب سے آنے والوں کیلئے سردار محل کوٹلہ عالیجاہ، ایس وائی جے کامپلکس مدینہ، اے یو ہاسپٹل چارمینار۔ چارمینار بس ٹرمنل میں پارکنگ رہے گی۔

      شاہ علی بنڈہ اور مرغی چوک سے آنے والی عوام کیلئے پنشن آفس موتی گلی اردو مسکن خلوت گراؤنڈ اے یو ہاسپٹل چارمینار بس ٹرمنل پرانا پل مدینہ اور گوشہ محل کی جانب سے آنے والے شہریوں کیلئے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم، گورنمنٹ سٹی کالج اور ایم جے برج پر پارکنگ سہولت رہے گی۔ اس کے علاوہ سٹی پولیس کی خصوصی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اس تاریخی پروگرام کو تاریخی حیثیت حاصل ہوسکے۔ ع
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: