اپنا ضلع منتخب کریں۔

    EXCLUSIVE: باغی اراکین اسمبلی 30 جون کو پہنچ سکتے ہیں ممبئی، ایکناتھ شندے نے کہا- ہم شیو سینا میں ہیں، کہیں نہیں جا رہے ہیں

    Maharashtra Political Crisis: گوہاٹی میں شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم شیو سینا میں ہی ہیں اور جلد ہی ممبئی لوٹیں گے۔ ساتھ ہی ہندتوا کے موضوع کو لے کر آگے بڑھیں گے‘۔

    Maharashtra Political Crisis: گوہاٹی میں شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم شیو سینا میں ہی ہیں اور جلد ہی ممبئی لوٹیں گے۔ ساتھ ہی ہندتوا کے موضوع کو لے کر آگے بڑھیں گے‘۔

    Maharashtra Political Crisis: گوہاٹی میں شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم شیو سینا میں ہی ہیں اور جلد ہی ممبئی لوٹیں گے۔ ساتھ ہی ہندتوا کے موضوع کو لے کر آگے بڑھیں گے‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے گوہاٹی میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم شیو سینا میں ہیں اور کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ جلد ہی ممبئی لوٹیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سب کو اپنے اگلے قدم کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ ادھو ٹھاکرے پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ گوہاٹی میں موجود اراکین اسمبلی میں سے 2 درجن ہمارے رابطے میں ہیں، تو ان کے ناموں کی فہرست عوامی کیوں نہیں کرتے ہیں‘۔

      شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے کہا کہ گوہاٹی میں موجود سبھی اراکین اسمبلی ان کے ساتھ خوش ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل 50 اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ شندے نے کہا کہ جلد ہی آپ سبھی لوگوں کو آگے کے کردار کے بارے میں بتائیں گے اور ممبئی لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ شیو سینا کو آگے لے کر جائیں گے اور ہم شیو سینا میں ہی ہیں۔ تمام اراکین اسمبلی اپنی مرضی سے گوہاٹی سے آئے ہیں۔ کیسرکر ہمارے گروپ کے ترجمان ہیں، وہ مزید جانکاری دیں گے۔ باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم ہندتوا کے موضوع کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔

      30 جون کو لوٹیں گے اراکین اسمبلی

      اس درمیان سی این این نیوز18 کو ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ 30 جون کو باغی اراکین اسمبلی ممبئی لوٹ سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ممبئی پہنچنے کے بعد ایکناتھ شندے گورنر سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد فلور ٹسٹ کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ دراصل شندے نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں کہا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے ایوان میں اکثریت کھو دی ہے، کیونکہ شیو سینا کے 38 اراکین اسمبلی نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔

      گوہاٹی میں ہے شندے گروپ

      واضح رہے کہ شندے اور بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی نے 21 جون کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت کی خلاف بغاوت کردی تھی۔ فی الحال وہ آسام کے گوہاٹی میں ہیں۔ ان کا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ شیو سینا مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد سے ہٹ جائے۔ اس اتحاد میں کانگریس اور این سی پی شامل ہیں۔

      دہلی پہنچے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

      اس درمیان مہاراشٹر میں برسراقتدار شیو سینا کے اراکین اسمبلی کی بغاوت کے بعد مچے سیاسی گھمسان کے درمیان، بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر فڑنویس ایک وکیل کے ساتھ منگل کو دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر سدھیر منگنٹی وار نے پہلے کہا تھا کہ وہ ممبئی میں دیویندر فڑنویس کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں شامل ہوئے تھے، جہاں پارٹی کے کئی سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: