உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر میں 4 جولائی کو شندے حکومت کو فلور ٹسٹ کا سامنا، CM نے کہا- ہمارے پاس 170 سے زیادہ اراکین اسمبلی

    Eknath Shinde, Eknath Shinde floor test: جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہمارے پاس کل 170 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے، جو کہ ریاست میں حکومت سازی کے لئے مناسب اکثریت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی جو اراکین اسمبلی باہر ہیں وہ سبھی کل ممبئی آجائیں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر (Maharashtra News) میں شندے گروپ کی شیو سینا-بی جے پی اتحاد کی نئی حکومت 4 جولائی کو اسمبلی فلور ٹسٹ کا سامنا کرے گی۔ حالانکہ اس کو لے کر حکومت کا خیمہ فکر مند نہیں ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے (CM Eknath Shinde) کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لئے مناسب اکثریت ہے۔

      جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہمارے پاس کل 170 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے، جو ریاست میں حکومت کی تشکیل کرنے کے لئے ایک مناسب اکثریت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی جو اراکین اسمبلی باہر ہیں، وہ سبھی کل ممبئی آجائیں گے۔

      شندے حکومت اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوسرے دن 4 جولائی کو فلور ٹسٹ کا سامنا کرے گی۔ اس سے قبل 3 جولائی کو اسمبلی اسپیکر کے عہدے کا الیکشن ہوگا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کا خصوصی سیشن پہلے 2 اور 3 جولائی کو منعقد ہونا تھا، لیکن اب یہ 4-3 کو منعقد کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      مہاراشٹر میں اقتدار تبدیلی کے بعد ادھو ٹھاکرے نےکہا- اب 5 سال تک BJP کو نہیں ملے گا CM کا عہدہ

      اس سے قبل آج مہاراشٹر اسمبلی میں اسپیکر عہدے کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ نانا پٹولے کے استعفیٰ دینے کے بعد سے گزشتہ دو سال سے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا عہدہ خالی ہے۔ نانا پٹولے کے استعفیٰ دینے کے بعد سے گزشتہ دو سال سے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا عہدہ خالی ہے۔

      پارٹی دفتر میں پروگرام منعقد

      اس درمیان جمعہ کو مہاراشٹر میں ایم وی اے حکومت کے جانے کے بعد بی جے پی دفتر میں جشن کے لئے پروگرام منعقد کیا گیا۔ حالانکہ اس پروگرام میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے، لیکن بعد میں انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ایک قریبی نے بتایا کہ وہ تین جولائی کو منعقد ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی کے دو روزہ خصوصی سیشن سے پہلے اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ کرنے میں مصروف تھے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: