اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra Political Crisis: خطرے میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت! فلور ٹسٹ کے لئے ایکناتھ شندے نے بنایا میگا پلان

    Maharashta Shiv Sena Crisis: ایکناتھ شندے اور شیو سینا کے اراکین اسمبلی کا بڑا حصہ 22 جون سے آسام کی راجدھانی گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہے۔ باغی اراکین اسمبلی نے ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی اتحادی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے، جس سے حکومت گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

    • Share this:
      ممبئی: شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے اب ایک الگ منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گروپ میں شامل پارٹی کے 20 اراکین اسمبلی کی جگہ گروپ کے آزاد اراکین اسمبلی کو ممبئی بھیج کر گورنر کو خط دے سکتے ہیں کہ پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ ہی آزاد اراکین اسمبلی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت سے اپنی حمایت واپس لے رہی ہے، جس کے بعد گورنر اسمبلی میں فلورٹسٹ کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔

      ایکناتھ شندے ایسا اس لئے بھی کرسکتے ہیں کیونکہ شیو سینا اپنے باغی اراکین اسمبلی سے ناراض ہے اور ادھو ٹھاکرے آزاد اراکین اسمبلی پر اپنا زور نہیں ڈال سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے لحاظ سے بھی آزاد اراکین اسمبلی کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ ایکناتھ شندے اور شیو سینا کے باغی اراکین اسمبلی کا بڑا حصہ 22 جون سے آسام کی راجدھانی گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہے۔ باغی اراکین اسمبلی نے ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحادی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے، جس سے حکومت گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

      ایکناتھ شندے اور ان کے گروپ کے اراکین اسمبلی گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں ایک لگژری ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
      ایکناتھ شندے اور ان کے گروپ کے اراکین اسمبلی گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں ایک لگژری ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں

      جلد ہی ممبئی لوٹیں گے ایکناتھ شندے

      اس سے قبل، شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے ان کے گروپ کے  20 اراکین اسمبلی کے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی کے رابطہ میں ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ وہ جلد ہی ممبئی لوٹیں گے۔ انہوں نے شیو سینا سے ان کے گروپ کے ان اراکین اسمبلی کے ناموں کا انکشاف کرنے کو کہا، جو مبینہ طور پر پارٹی کے رابطے میں ہیں۔

      شندے اور ان کے گروپ کے اراکین اسمبلی گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں ایک لگژری ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ شندے نے گوہاٹی میں ہوٹل کے باہر صحافیوں سے کہا کہ ان کے پاس 50 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے۔ انہوں نے کہا، ‘یہ سبھی اراکین ہندتوا کو آگے لے جانے کے لئے اپنی مرضی سے یہاں آئے ہیں‘۔

      ‘ہم بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندتوا کے نظریہ پر چلتے رہیں گے‘

      ایکناتھ شندے نے کہا، ’دوسرے فریق کے کچھ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہاں کچھ اراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں، اگر ایسا ہے تو انہیں ان کا (اراکین اسمبلی کا) نام بتانا چاہئے‘۔ انہوں نے کہا، ‘ہمارا رخ واضح ہے… ہمیں آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے خوابوں والی شیو سینا کو آگے لے جانا ہے۔ ہم ہندتوا کے ان کے نظریہ پر چلتے رہیں گے‘۔ انہوں نے کہا، ’یہاں موجود اراکین اسمبلی کو لے کر تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سبھی اراکین اسمبلی خوش اور محفوظ ہیں۔ کوئی بھی ذاتی فائدہ کے لئے یہاں نہیں آیا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: