اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra : مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی بنے ایکناتھ شندے، فڑنویس نے نائب وزیر اعلی کا لیا حلف

    Maharashtra : شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لے لیا ہے ۔ وہیں بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا ہے ۔ گورنر نے دونوں لیڈروں کو حلف دلایا ۔

    • Share this:
      ممبئی : شیوسینا کے لیڈر ایکناتھ شندے نے جمعرات کو مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ۔ انہیں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ اس کے ساتھ ہی گورنر نے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کو بھی نائب وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف دلایا ۔

      ایک چونکانے والے واقعہ میں فڑنویس نے اعلان کیا تھا کہ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ فڑنویس اور شندے کی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا ۔ حالانکہ تب تک قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ایکناتھ کی قیادت والے باغی شیوسینا ممبران اسمبلی کی حمایت سے فڑنویس تیسری مرتبہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: حیدرآبادمیں بی جےپی کی قومی ایگزیکٹومیٹنگ اورڈرون پرپابندی! آخرکیاہےمعاملہ؟

      مہاراشٹر اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی لیڈر نے شندے گروپ کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ۔ حالانکہ فڑنویس نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نئی سرکار میں شامل نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکار سے باہر رہوں گا ۔ تاہم سرکار کے صحیح طریقہ سے چلنے کو یقینی بناوں گا ، جو ادھو ٹھاکرے کے استعفی کے بعد متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ادھوٹھاکرے کی اصل طاقت کا امتحان BMC Elections میں ہوگا

      اس کے بعد بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ، ایکناتھ شندے کی کابینہ میں شامل ہوں گے ۔ نڈا نے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر کے عوام کی بھلائی کیلئے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکناتھ شندے کو حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ دیویندر فڑنویس نے بھی بڑا دل دکھاتے ہوئے کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جو مہاراشٹر کے عوام کی تئیں ان کے لگاو کا مظہر ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: