جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، پانچ مرحلوں میں ہوگی پولنگ ، 23 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی

پہلے مرحلہ کیلئے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے 7 دسمبر ، تیسرے مرحلہ کیلئے 12 دسمبر ، چوتھے مرحلہ کیلئے 16 دسمبر اور پانچویں مرحلہ کیلئے 20 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

Nov 01, 2019 05:14 PM IST | Updated on: Nov 01, 2019 08:26 PM IST
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، پانچ مرحلوں میں ہوگی پولنگ ، 23 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، پانچ مراحل ہوگی پولنگ ۔ ( فائل فوٹو ) ۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے ۔ پانچ مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے ۔ پہلے مرحلہ کیلئے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے 7 دسمبر ، تیسرے مرحلہ کیلئے 12 دسمبر ، چوتھے مرحلہ کیلئے 16 دسمبر اور پانچویں مرحلہ کیلئے 20 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ 23 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے ۔

موجودہ جھارکھنڈ اسمبلی کی مدت پانچ جنوری 2020 کو ختم ہورہی ہے ۔ ریاست میں مجموعی طور پر 81 سیٹیں ہیں ، جس میں سے 9 ایس سی کیلئے مختص ہیں ۔ ریاست میں 2.65 کروڑ ووٹرس ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم 17 اور 18 اکتوبر کو رانچی گئی تھی اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا ۔

Loading...

اس دوران ریاست کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگیں بھی کی تھیں ۔ سیکورٹی اہلکاروں کی دستیابی اور ہیلی کاپٹر پر بات چیت ہوئی تھی ۔ ریاست میں 24 میں سے 19 اضلاع نکسل متاثرہ ہیں ۔ 13 اضلاع کافی زیادہ نکسل متاثرہ ہیں ۔

Loading...