உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Manipur Assembly Elections: الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، عسکریت پسندوں کو دی ووٹ ڈالنے کی اجازت

    حکومت کئی تنظیموں سے جڑے لوگوں کو مرکزی دھارے (Mainstream) میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آگے بھی کئی ملیٹننٹ تنظیمیں حکومت سے ہاتھ ملاسکتی ہیں۔

    حکومت کئی تنظیموں سے جڑے لوگوں کو مرکزی دھارے (Mainstream) میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آگے بھی کئی ملیٹننٹ تنظیمیں حکومت سے ہاتھ ملاسکتی ہیں۔

    حکومت کئی تنظیموں سے جڑے لوگوں کو مرکزی دھارے (Mainstream) میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آگے بھی کئی ملیٹننٹ تنظیمیں حکومت سے ہاتھ ملاسکتی ہیں۔

    • Share this:
      امپھال:منی پور میں ہونے والے اسمبلی الیکشن (Manipur Assembly Elections 2022) سے پہلے الیکشن کمیشن (Election Commission) نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب عسکریت پسندوں ('militants') بھی ریاست میں ووٹ ڈال پائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے منی پور کے ملیٹنٹ گروپوں کو اسمبلی الیکشن میں پوسٹل بیلٹ (Postal Ballot) کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ وہ ملیٹنٹ ہیں، جنہوں نے حکومت سے سیزفائر کا سمجھوتہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے نام ووٹنگ لسٹ میں بھی ہیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے اس کے لئے کئی طرح کی شرطیں بھی رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حکمد یا ہے کہ ان ووٹروں کو ان کے رائے دہی کے حق کو دھیان میں رکھتے ہوئےپوسٹل بیلیٹ کے ذریعے ووٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے گی، کیونکہ انہیں کیمپس سے باہر نہیں لایا جاسکتا ہے۔

      حکومت کئی تنظیموں سے جڑے لوگوں کو مرکزی دھارے (Mainstream) میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آگے بھی کئی ملیٹننٹ تنظیمیں حکومت سے ہاتھ ملاسکتی ہیں۔ بتادیں کہ حکومت کے ساتھ کئی انڈرگراونڈ گروپوں نے بھی میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ بتادیں کہ منی پور میں 20 سے زیادہ ملیٹننٹ گروپ ہیں۔ کوکی ملیٹننٹ گروپ دو بڑے گروپوں کی طرح ایکٹیو ہے۔ یونائٹیڈ پیپلز فرنٹ (UPF) اور کوکی نیشنل آرگنائزیشن (KNO)۔ ان دونوں تنظیموں نے سسپنشن آف آپریشن (SoO) پر دستخط کیے ہیں۔

      منی پور میں دو مرحلوں میں ہوں گے انتخابات
      الیکشن کمیشن منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تواریخ کا اعلان کرچکا ہے۔ منی پور میں 27 فروری سے الیکشن ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ منی پور میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کا الیکشن 27 فروری کو ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے تین مارچ کو ووٹ ڈالے جائیںگے۔ سبھی ریاستوں کے ساتھ منی پور کے لئے بھی 10 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔

      الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے اعلان کے تحت منی پور اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے 1 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ اس مرحلے کے امیدواروں کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری اور نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 11 فروری ہوگی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے 4 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں امیدوار 11 فروری تک نامزدگیاں داخل کرپائیں گے اور نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ 16 فروری ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: