نئ دہلی: شیوسینا کو لے کر ادھو ٹھاکرے اور وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کمیشن نے اندھیری ایسٹ (اندھیری مشرق) سیٹ پر ہونے والے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخاب میں شیوسینا کے دونوں گروپوں کی طرف سے پارٹی کے نام اور نشان کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے دیئے گئے عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ اندھیری مشرق ضمنی الیکشن میں دونوں گروپوں میں سے کسی کو بھی ’شیو سینا‘ کے لئے ریزرو ’دھنش اور تیر‘ کے انتخابی نشان کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ضمنی الیکشن کے لئے دونوں گروپوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مطلع کردہ انتخابی نشانات کی فہرست دی جائے گی جس میں سے دونوں دھڑے مختلف نشانات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی دونوں گروپوں کو 10 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے تک اپنا انتخابی نشان کا انتخاب کرکے جانکاری دینے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں اندھیری (ایسٹ) اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب 3 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کا نتیجہ 6 نومبر کو سامنے آئے گا۔ اس ضمنی الیکشن کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کی مقبولیت کو پہلے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں دونوں ہی گروپوں نے پارٹی کے انتخاب نشان ’دھنش اور تیر‘ پر دعویٰ کیا ہے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، جس نے الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر فیصلے کی اجازت دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔