ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا دور میں انتخابات کیلئے گائیڈ لائنس جاری ، صرف پانچ لوگوں کو ڈور ٹو ڈور مہم کی اجازت

الیکشن کمیشن (Election Commission) نے کورونا دور (Covid-19 Period) میں انتخابات سے متعلق نئی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔

  • Share this:
کورونا دور میں انتخابات کیلئے گائیڈ لائنس جاری ، صرف پانچ لوگوں کو ڈور ٹو ڈور مہم کی اجازت
کورونا دور میں انتخابات کیلئے گائیڈ لائنس جاری ، صرف پانچ لوگوں کو ڈور ٹو ڈور مہم کی اجازت

الیکشن کمیشن (Election Commission)  نے کورونا دور (Covid-19 Period) میں انتخابات سے متعلق نئی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔ یہ گائیڈ لائنس بہار اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Election) اور دیگر ضمنی انتخابات (By-Elections)  کیلئے جاری کی گئی ہیں ۔ اب امیدوار سمیت صرف پانچ لوگ ڈور ٹو ڈور کمپین میں حصہ لے سکیں گے ۔ امیدوار ضمانت کی رقم آن لائن بھر سکیں گے ۔ پبلک میٹنگ اور روڈ شو کی اجازت وزارت داخلہ اور ریاستوں میں کورونا سے متعلق جاری گائیڈ لائنس کے مطابق ملے گی ۔ اس کے علاوہ بھی الیکشن کمیشن نے کئی تفصیلی ہدایات جاری کئے ہیں ۔


الیکشن کمیشن کی نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اب نامزدگی کے دوران امیدوار کے ساتھ صرف دو لوگوں اور دو گاڑیوں کو لے جانے کی اجازت ملے گی ۔ گنتی مراکز میں سات سے زیادہ کاونٹنگ ڈیسک کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ایک اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی تین سے چار ہال میں ہوسکتی ہے ۔ انتخابی عمل کے دوران سینیٹائزر ، گلووز ، فیس شیلڈ ، تھرمل اسکینر کا استعمال ہوگا ۔



کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ دئے گئے مشوروں پر غور کیا ۔ اس نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف الیکشن افسروں کی سفارشات پر بھی غور کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے تین دنوں کے اندر جامع گائیڈ لائن تیار کرنے کی ہدایت دی ۔

قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی کی مدت کار 29 نومبر کو ختم ہوگی اور اکتوبر نومبر میں کسی وقت الیکشن کرائے جانے کا امکان ہے ۔ کورونا وائرس اور بارش کی وجہ سے حال میں کئی ضمنی انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا ۔ اب تک الیکشن کے کسی نئے شیڈیول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 21, 2020 05:52 PM IST