سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، ملکا ارجن کھڑگے سے جواب طلب
سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، ملکا ارجن کھڑگے سے جواب طلب (Credit- Twitter@INCIndia)
Karnataka Elections: کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا ہے ۔ سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر کھڑگے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ ملکا ارجن کھڑگے نے کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل پر سونیا گاندھی کے خود مختاری والے بیان پر پوسٹ کیا تھا ۔
نئی دہلی : کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا ہے ۔ سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر کھڑگے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ ملکا ارجن کھڑگے نے کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل پر سونیا گاندھی کے خود مختاری والے بیان پر پوسٹ کیا تھا ۔ اس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے ملکا ارجن کھڑگے سے وضاحت مانگی یا ریکٹیفائی کرنے کیلئے کہا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے لئے گئے حلف کی خلاف ورزی ہے۔ بتادیں کہ بی جے پی کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔
ادھر کانگریس نے سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکا ارجن کھڑگے ، ان کی اہلیہ اور ان کے پورے کنبہ کے قتل کی سازش رچی گئی ہے جبکہ بی جے پی نے اس سے انکار کیا تھا ۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے دس مئی کو ہونے والے الیکشن سے کچھ دن پہلے ایک پریس کانفرنس میں ایک آڈیو ریکارڈنگ چلائی، جس میں کلبرگی ضلع کے چتپور سیٹ سے بی جے پی امیدوار منی کانت راٹھور کو مبینہ طور پر کنڑ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ کھڑگے، ان کی اہلیہ اور بچوں کا صفایا کردیں گے ۔ خیال رہے کہ بی جے پی نے پیر کو الیکشن کمیشن کا رخ کرکے کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کے کلاف کارروائی کرنے اور انتخابی تشہیر کے دوران کرناٹک کیلئے خودمختاری لفظ کا استعمال کرنے کو لے کر ان کی پارٹی کی منظوری رد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی قیادت میں بی جے پی کے ایک نمائندہ وفد نے اس معاملہ پر کمیشن کو ایک میمورنڈم بھی سونپا تھا۔
پارٹی نے کہا تھا کہ کرناٹک انڈین یونین کا ایک انتہائی اہم رکن اسٹیٹ ہے اور انڈین یونین کے رکن اسٹیٹ کی خودمختاری کے تحفظ کرنے کی کوئی بھی اپیل علاحدگی پسندی کی اپیل کے برابر ہے اور یہ خطرناک اور تباہ کن نتائج سے بھرا ہوا ہے ۔ کانگریس نے ہفتہ کو ہوبلی میں ایک انتخابی ریلی میں سونیا گاندھی کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر نے ساڑھے چھ کروڑ کنڑ لوگوں کو ایک سخت پیغام دیا ۔
پارٹی نے ان کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ ریلی کو خطاب کرتی نظر آرہی ہیں ۔ کانگریس نے ٹویٹ کیا تھا کہ کانگریس کسی کو بھی کرناٹک کی عظمت، خودمختاری یا سالمیت کیلئے خطرہ پیدا نہیں کرنے دے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔