اپنا ضلع منتخب کریں۔

    الیکشن کمیشن کا بڑا قدم، اب کہیں سے بھی ڈال پائیں گے ووٹ، گھر لوٹنے کی ضرورت نہیں، ریموٹ ای وی ایم تیار

    الیکشن کمیشن کا بڑا قدم، اب کہیں سے بھی ڈال پائیں گے ووٹ، گھر لوٹنے کی ضرورت نہیں، ریموٹ ای وی ایم تیار۔ علامتی تصویر ۔

    الیکشن کمیشن کا بڑا قدم، اب کہیں سے بھی ڈال پائیں گے ووٹ، گھر لوٹنے کی ضرورت نہیں، ریموٹ ای وی ایم تیار۔ علامتی تصویر ۔

    عام انتخابات 2019 میں 67.4 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران 30 کروڑ سے زیادہ رائے دہندوں نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ملک میں انتخابات کے دوران اب لوگ کہیں سے بھی ووٹ کرسکیں گے۔ اس کے لیے آبائی ریاست  لوٹنے کی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن نے رائے دہی کی شرح بڑھانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (آر وی ایم) تیار کی ہے۔ اس کے ذریعے دور دراز میں بسے مائیگرینٹ ووٹرس ملک کے کسی بھی حصے سے اپنے انتخابی حلقے کے لیے ووٹنگ کرپائیں گے۔

      کمیشن 16 جنوری کو آر وی ایم کے پروٹوٹائپ کا جائزہ لے گا۔ اس میں حصہ لینے کے لیے سبھی تسلیم شدہ آٹھ قومی اور 57 علاقائی پارٹیوں کو مدعو کیا ہے۔ ڈیمو میں کمیشن کی تکنیکی ماہرین کمیٹی کے ارکان بھی موجود رہیں گے۔ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ میں تیار کردہ اس آر وی ایم کے ذریعے دور دراز کے پولنگ بوتھ سے 72 حلقوں کی پولنگ ممکن ہوگی۔ ووٹنگ مشینیں انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوں گی۔ پروٹو ٹائپ کی کارکردگی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات کی بنیاد پر ریموٹ ووٹنگ سسٹم کو لاگو کرنے کے عمل کو مناسب طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔

      کمیشن کے افسران نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے آر وی ایم کو موجودہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مبنی ’ایک مضبوط، فیل پروف اور موثر ’اسٹینڈ-اَلون سسٹم‘ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

      • ایک ریموٹ پولنگ بوتھ سے ہی 72 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ممکن


      یہ بھی پڑھیں:
      وزیراعظم مودی کی والدہ ہیرابین نہیں رہیں، احمدآباد کے اسپتال میں لی آخری سانس

      یہ بھی پڑھیں:
      دلائی لامہ کی 'جاسوسی' کررہی مشتبہ چینی خاتون بودھ گیا میں گرفتار، پولیس کر رہی پوچھ گچھ

      نئے سال کے جشن کو لے کر دہلی ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری، ان راستوں پر جانے سے بچیں

      اس لیے پڑی ضرورت، 30 کروڑ نے نہیں کی ووٹنگ
      عام انتخابات 2019 میں 67.4 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران 30 کروڑ سے زیادہ رائے دہندوں نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: