28 دسمبر کو UP پہنچے گی الیکشن کمیشن کی ٹیم، انتخابات کو لے کر ضلع عہدیداروں سے لے گی فیڈ بیک
خبروں کی مانیں تو ہندوستانی الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ایک پوری ٹیم لکھنو پہنچے گی، جہاں لکھنو کے چیف الیکٹورل آفیسر کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔ سبھی ضلعوں کے ایس پی اور ایس ایس پی کو بھی لکھنو طلب کیا گیا ہے۔
لکھنو: آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظر ایک طرف جہاں سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بڑے بڑے عوامی اجلاس کیے جارہے ہیں۔ اپنے حق میں ماحول بنایا جارہا ہے، وہیں دوسری جانب کورونا انفیکشن کے بڑھتے کیسیز نے الیکشن کے انعقاد پر ہی سوالیہ نشان لگایادیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیراعظم اور ہندوستان کے الیکشن کمیشن کو چٹھی لکھے جانے کے بعد معاملہ اور زیادہ سنجیدہ ہوگیا ہے۔ ان سب کے درمیان الیکشن کمیشن بھی اپنی تیاریوں میں لگ گیا ہے۔
آئندہ 28 دسمبر سے دو روزہ دورے پر ہندوستانی الیکشن کمیشن کی ٹیم اُترپردیش کا دورہ کرے گی۔ جہاں پر پولیس کے اعلیٰ افسروں کے اتھ سبھی 75 ضلعوں کے ضلع عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اسی میٹنگ کے ذریعے الیکشن سے متعلق فیڈ بیک حاصل کرے گا۔ اسی فیڈ بیک کی بنیاد پر ممکن ہے کہ الیکشن کرائے جانے کو لے کر کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
خبروں کی مانیں تو ہندوستانی الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ایک پوری ٹیم لکھنو پہنچے گی، جہاں لکھنو کے چیف الیکٹورل آفیسر کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔ سبھی ضلعوں کے ایس پی اور ایس ایس پی کو بھی لکھنو طلب کیا گیا ہے۔
فیڈ بیک کی بنیاد پر ہی الیکشن کا اعلان کریں یا نہ کریں، اس بات کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ کہا یہ بھی جارہا ہے کہ الیکشن سے متعلق اگر فیڈ بیک ٹھیک رہا تو ہی جنوری کے پہلے ہفتے کے بعد الیکشن کا رسمی اعلان کیا جاسکتا ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔